آصف زرداری کی مزدور کی کم از کم تنخواہ 35 ہزار روپے مقرر کرنے کی تجویز

کراچی (قدرت روزنامہ)سابق صدر مملکت پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے سربراہ آصف علی زرداری نے تجویز کیا ہے کہ محنت کشوں مزدوروں کی کم از کم ماہانہ تنخواہ 35000 ہزار مقرر کی جائے تاکہ مزدور محنت کش کی زندگی میں آسانیاں پیدا ہوں مزدور محنت کش کی 35000لازمی تنخواہ مقرر کرنے کا سرکاری سطح پر فیصلہ کیا جائے اصف زرداری نے مزید کہا ہے کہ حکومت عوام الناس کی مشکلات اور تکالیف کیازالے کیلئے دورس اقدامات اٹھائے عوام الناس کے مسائل کو حل کرنا اور ریلیف دینا حکومت کی زمہ داری اور فرض ہے جس پر پورا اترنے کیلئے حکومتی کوششیں تیز تر کی جائیں .

.

.

متعلقہ خبریں