ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر مہنگا کردیا گیا، قیمت میں خوفناک اضافہ کر دیا گیا


لاہور(قدرت روزنامہ) حکومت نے پٹرول کے بعد عوام پر ایل پی جی بم بھی گرا دیا ، فی کلو قیمت میںریکارڈ 60روپے اضافے سے 264روپے تک پہنچ گئی . اوگرا کی جانب سے ماہ فروری کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے .

فی کلو قیمت میں 60روپے ،گھریلو سلنڈ703روپے اور کمرشل سلنڈرکی قیمت میں 2706روپے اضافہ ہو گیا . اضافے کے بعد گھریلو سلنڈر کی قیمت3115روپے اور کمرشل سلنڈر11984روپے تک پہنچ گئی . ایل پی جی ڈسٹری بیوٹر ز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ پہلے ہی ملک بھر میں ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ عروج پر ہے،ملک میں جاری بحرانی حالات میں سرکاری گیس کمپنی مافیا بن گئی ہے،ملک میں یومیہ 5000ٹن ایل پی جی فروخت ہورہی ہے،سالوں سے خسارہ میں مبتلا سرکاری گیس کمپنی کو ایل پی جی کی اجارہ داری نے بچایا ہوا ہے . انہوںنے کہا کہ جامشورو جوائنٹ وینچر لمیٹڈ31ماہ سے بند ہے، جے جے وی ایل چل رہا ہوتا تو آج ایل پی جی کی قیمت اس سطح پر نہ پہنچتی،اگر عوام کو سستی گیس فراہم کرنی ہے تو لوکل پلانٹ جے جے وی ایل کو فی الفور چلانا ہوگا، ا س کے آپریشنل کرنے سے یومیہ 550 تا 750میٹرک ٹن ایل پی جی کی پیداوار ہوگی . جے جے وی ایل کی 31ماہ بندش سے 157ارب روپے ریونیو خسارہ ہوچکا ہے .

. .

متعلقہ خبریں