پشاور میں شہید دو اہلکاروں کی مثالی دوستی، اسکول سے لیکر شہادت تک ایک ساتھ رہے

پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور پولیس لائن کی مسجد میں دھماکے میں شہید ہونے والے دو اہل کار ایسے بھی تھے جنہوں نے اسکول کی دوستی سے لے کر شہادت کے وقت تک ایک دوسرے کا ساتھ نہیں چھوڑا . شہید افتخار اور شہید ابن امین جماعت اوّل سے دوست بنے،

تعلیم مکمل کر کے ابن امین پولیس اور افتخار محکمہ واپڈا میں بھرتی ہوا تاہم دوست کی جدائی برداشت نہ کرتے ہوئے افتخار واپڈ اکی ملازمت چھوڑ کر پولیس میں بھرتی ہوگیا اور شہید ہونے تک ایک ساتھ ہی رہے .

رشتہ داروں کے مطابق دونوں شہداء اپنے خاندانوں کیلئے باعث عزت و افتخار ہیں، دونوں شہداء کی نماز جنازہ چارسدہ میں ان کے آبائی علاقے امیر آباد میں ادا کی گئی، جس میں بڑی تعداد میں عزیز و اقارب نے شرکت کی، اس موقع پر فضا سوگوار اور دوست احباب غمزدہ تھے . ابن امین اور افتخار کے عزیز و اقارب اور رشتہ داروں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ دہشت گردوں سے کسی صورت مرعوب نہیں ہوں گے،اْن کے بچے بھی ان شہداء کے نقش قدم پر چل کر ملک وقوم کی حفاظت کریں گے .

. .

متعلقہ خبریں