وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی افغانستان سے پناہ گزینوں کے آنے کی تردید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے افغانستان سے پناہ گزینوں کے آنے کی تردید کردی، انہوں نے کہا کہ کسی بھی افغانی کو مہاجر کا درجہ نہیں دیں گے، 3 ہزار افراد کی ٹرانزٹ پر آنے کی تیاری ہے، امریکا یا کسی بھی ملک کو ایک ماہ کے ویزے پر ٹرانزٹ کیلئے ویلکم کریں گے، پاکستان کسی افغان یا غیرملکی شہری کے اخراجات نہیں اٹھا رہا۔
انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ افغانستان سے 3000 افراد کی افغانستان سے ٹرانزٹ پر آنے کی تیاری ہے، ائیرپورٹس پر موجود 600 یا 700 لوگوں کو متعلقہ ملک لے جائیں گے، پاکستان کسی کے اخراجات نہیں اٹھا رہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بطور ایک ذمہ دار ملک اپنی سلامتی کی ذمہ داری اور بین الاقومی تقاضوں کو پورا کرے گا۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان ذمہ دار ایٹمی قوت کا حامل ملک ہے ، ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہزاروں قربانیاں دی ہیں ، پاک فوج نے ملک میں امن کے قیام کے لیے جدوجہد کی ہے ، پاکستان کی فوج دنیا کی عظیم ترین فوج ہے ، افغانستان صورتحال پر گہری نظر ہے ، ہم نے 2 ہزار 600 کلومیٹر طویل بارڈر پر باڑ لگائی ہے، طالبان نے یقین دلایا ہے کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان بدل گیا ہے اب ہماری سیاست بھی بدلنے جا رہی ہے لیکن اپوزیشن میں دنیا کے حالات سمجھنے کی صلاحیت نہیں ہے، دنیا کی سب سے بڑی سیاست پاکستان کے اردگرد ہورہی ہے ، بھارتی میڈیا پاکستان کے خلاف منفی پراپیگنڈے میں مصروف ہے ، ہمیں ایک اور نیک ہو کر ملک کا بہتر تشخص اجاگر کرنا چاہیے ، پاکستان خطے میں اہم ملک بننے جارہا ہے اور پی ڈی ایم لاری اڈہ لاری اڈہ کررہی ہے ، پی ڈی ایم اسلام آباد آئی تو قانون و آئین کے مطابق سلوک ہو گا ، اپوزیشن پچھتائے گی ، 2 سال میں نیب کیسز کا فیصلہ ہوجائے گا۔
شیخ رشید نے کہا کہ افغانستان سے آنے والوں کے لیے 21 دن اور ایک ماہ کے ٹرانزٹ ویزے دے رہے ہیں، افغانستان سے آنے والوں کے لیے پورے پاکستان کی بجائے صرف اسلام آباد تک ٹرانزٹ ویزے کا سلسلہ محدود ہے، مولانا فضل الرحمان نے شور مچادیا کہ امریکیوں کے لئے ہوٹل خالی کر دیئے، انہیں چاہیئے کہ وہ سمجھداری کا مظاہرہ کریں ، ہمیں ایک اور نیک ہوکر ملک کا بہتر تشخص اجاگر کرنا چاہیے ، اس لیے علماء سے کہنا چاہتا ہوں کہ چھوٹے چھوٹے مسئلوں سے نکل کر بڑے معاملات میں ساتھ دیں۔

Recent Posts

پولیس ریاست مخالف پروپیگنڈا مہم چلانے والے سوشل میڈیا نیٹ ورک تک پہنچنے میں کامیاب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حکومت اور ریاستی اداروں…

3 mins ago

آئی ایم ایف نے 37 ماہ کے لیے7 ارب ڈالر کے توسیعی پیکیج کی منظوری دیدی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کے ایگزیکٹو بورڈ نے 2024 آرٹیکل…

11 mins ago

بانی پی ٹی آئی عمران خان کا اڈیالہ جیل سے کارکنوں کے نام پیغام

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئر مین عمران خان نے اڈیالہ…

20 mins ago

اقوام متحدہ میں وزیراعظم کی تقریر 75 سال کی بہترین تقریروں میں سے ایک تھی، دانیال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال چوہدری نے کہا ہے کہ یروشیلم…

33 mins ago

قاتلہ ماں، بیٹی کی راہ کی رکاوٹ بن گئی، سرکاری دستاویز کا معاملہ الجھ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اورنگی ٹاون کی طالبہ کے شناختی کارڈ کے اجرا کا معاملہ، متاثرہ…

46 mins ago

آئی ایم ایف کا قرض پروگرام پر مکمل عملدرآمد اور ٹیکس نیٹ وسیع کرنے پر زور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان…

1 hour ago