لاہور(قدرت روزنامہ) لاہور کے علاقے ڈیفنس (بی) میں ایک گھر سے ایک ماڈل کی برہنہ لاش برآمد ہوئی ہے۔ مقتولہ کا نام نایاب اور عمر 29 سال بتائی جا رہی ہے۔واقعہ کی اطلاع مقتولہ نایاب کے سوتیلے بھائی نے پولیس کو دی۔ اس نے اپنے ابتدائی بیان میں بتایا کہ بہن کے گھر گیا تو اس کی لاش زمین پر پڑی تھی۔ پولیس نے بیان ریکارڈ کرنے کے بعد ماڈل نایاب کے سوتیلے بھائی کی مدعیت
میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔پولیس کے مطابق 29 سالہ ماڈل نایاب کو گلا دبا کر قتل کیا گیا، اس کے گلے پر زخم کے نشانات پائے گئے ہیں۔ مقتولہ نایاب کے دو سوتیلے بھائی ہیں جبکہ وہ ابھی غیر شادی شدہ تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم ملزمان نے تشدد کر کے ماڈل نایاب کا گلا دبا کر اسے موت کے گھاٹ اتار اور موقع سے فرار ہو گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ نایاب گھر میں اکیلی رہتی تھی۔ تفتیش کے دوران اس کے باتھ روم کی جالی ٹوٹی ہوئی پائی گئی تھی۔ تاہم اصل حقائق پوسٹمارٹم کے بعد سامنے آئیں گے۔
کوئٹہ (قدرت روزنامہ) کور کمانڈر کوئٹہ نے کور ہیڈکوارٹرز کوئٹہ میں بین الاقوامی کراٹے کامبٹ…
تل ابیب / بیروت(قدرت روزنامہ) حزب اللہ نے اپنے سربراہ کی شہادت پر جوابی کارروائی…
کراچی(قدرت روزنامہ) ٹی وی اینکر عامرلیاقت مرحوم کی سابق اہلیہ بشریٰ اقبال کا کہنا ہے…
اینکر پرسن نے اپنی شادی کی خبروں پر ایکس پلیٹ فارم پر پیغام لکھا اسلام…
صرف ایک سال میں پاکستان میں 8 ہزار میگاواٹ سولر پینلز درآمد ہوئے، وفاقی وزیر…
بیروت(قدرت روزنامہ) حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے، حزب اللہ…