ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی عرب کے بادشاہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پشاور میں ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ سعودی پریس ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق سعودی قیادت نے پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی کو تعزیتی خط ارسال کیا، جس میں شاہ سلمان نے لکھا کہ پشاور میں ہونے والا دھماکہ دہشت گردی ہے جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ہر قسم کی انتہا پسندی کو مسترد کرتے ہیں، مسجد میں ہونے والے دھماکے میں متعدد بے گناہ افراد جاں بحق ہوئے، ہم جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے اور زخمیوں کے لیے جلد شفایابی کی دعا کرتے ہیں۔
اس کے علاوہ سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے اپنے خط میں پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم پاکستان کے ساتھ ہیں، سعودی عرب ہر طرح کی دہشت گردی اور انتہا پسندی کو مسترد کرتے ہوئے اس کی شدید مذمت کرتا ہے، پشاور دھماکے میں ہونے والی ہلاکتوں پر افسوس ہوا، ہم جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
اس سے قبل پیر کے روز پاکستان میں سعودی سفارتخانے نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مذمتی پیغام جاری کیا، جس میں کہا گیا کہ مملکت کی طرف سے سعودی وزارتِ خارجہ پشاور کی ایک مسجد میں دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتا ہے، ہر قسم کے تشدد، انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف سعودی عرب برادر ملک اسلامی جمہوریہ پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، متاثرین کے اہلِ خانہ اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نامور مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے وی پی این پر پابندی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…
ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت آرٹ اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…