انہوں ںے کہا کہ روشن سندھ کے نام پر کرپشن کی گئی اور اسی طرح اومنی گروپ و جعلی اکاؤنٹس بھی انہی کی پہچان ہیں . پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ 14 ارب روپے کی گندم چوری اورلاڑکانہ ترقیاتی پیکج بھی ان کی شان ہے . انہوں نے کہا کہ 500 نیب زدہ افسران کو نوازنا، ٹینکرز و لینڈ مافیا اور سندھ کے ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن بھی پیپلزپارٹی کی پہچان ہیں . وفاقی وزیر مملکت نے کہا کہ سندھ میں گزشتہ 13 سال سے مسلسل پیپلزپارٹی کی حکومت ہے لیکن صوبے میں اندھیر نگری چوپٹ راج قائم ہے . انہوں نے کہا کہ بارش آئے تو کراچی ڈوب جاتا ہے جس کے بعد نالوں کی صفائی وفاق کو کرانا پڑتی ہے . پی ٹی آئی کے وفاقی وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ گرین لائن منصوبہ، پانی کا کے فور منصوبہ اور سرکلر ریلوے کی تکمیل بھی وفاق کر رہا ہے . . .
کراچی(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے الزام عائد کیا ہے کہ سندھ میں بلاول اور ان کی حکومت کرپشن کے ورلڈ ریکارڈ بنانے میں مصروف ہے .
ہم نیوز کے مطابق انہوں نے سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے منصوبوں میں کرپشن پیپلزپارٹی کی پہچان بن گئی ہے .
متعلقہ خبریں