کراچی(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے الزام عائد کیا ہے کہ سندھ میں بلاول اور ان کی حکومت کرپشن کے ورلڈ ریکارڈ بنانے میں مصروف ہے۔
ہم نیوز کے مطابق انہوں نے سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے منصوبوں میں کرپشن پیپلزپارٹی کی پہچان بن گئی ہے۔ انہوں ںے کہا کہ روشن سندھ کے نام پر کرپشن کی گئی اور اسی طرح اومنی گروپ و جعلی اکاؤنٹس بھی انہی کی پہچان ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ 14 ارب روپے کی گندم چوری اورلاڑکانہ ترقیاتی پیکج بھی ان کی شان ہے۔
انہوں نے کہا کہ 500 نیب زدہ افسران کو نوازنا، ٹینکرز و لینڈ مافیا اور سندھ کے ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن بھی پیپلزپارٹی کی پہچان ہیں۔
وفاقی وزیر مملکت نے کہا کہ سندھ میں گزشتہ 13 سال سے مسلسل پیپلزپارٹی کی حکومت ہے لیکن صوبے میں اندھیر نگری چوپٹ راج قائم ہے۔ انہوں نے کہا کہ بارش آئے تو کراچی ڈوب جاتا ہے جس کے بعد نالوں کی صفائی وفاق کو کرانا پڑتی ہے۔
پی ٹی آئی کے وفاقی وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ گرین لائن منصوبہ، پانی کا کے فور منصوبہ اور سرکلر ریلوے کی تکمیل بھی وفاق کر رہا ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سانحہ 9 مئی کے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت…
کوہلو(قدرت روزنامہ)لیویز فورس نے ضلع کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 9 ملزمان کو…
کنبرا (قدرت روزنامہ) آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں شکست کے بعد شاہینوں کو…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سردی کی لہر داخل ،شہریوں نے گرم…
لاہور (قدرت روزنامہ )بھارت میں ان دنوں پاکستان کی ٹک ٹاک اسٹار مناہل ملک کی…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان نیشنل پارٹی کے بیان کے رد عمل میں…