مغربی سرحد کو محفوظ بنا دیا،کسی بھی صورتحال کے لیے تیار ہیں، آرمی چیف

(قدرت روزنامہ)سینیٹ اورقومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کے ارکان نے جی ایچ کیوکادورہ اور آرمی چیف سےملاقات کی ہے، جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ بروقت اقدامات سے مغربی سرحد کو محفوظ بنا دیا۔

قومی اسمبلی اور سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع اور کشمیر کے ارکان نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا ہے۔ پارلیمانی وفد کو سرحدی اور سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج نےدہشتگردی کےخلاف جنگ میں عوام کی مددسےبےمثال کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

مغربی سرحدپربروقت اقدامات سےبارڈرزکومحفوظ بنادیاگیا ہے اورکسی بھی قسم کی صورتحال پرقابوپانےکیلئےتیارہیں، خطےکی معاشی ترقی کیلئےافغانستان میں امن واستحکام انتہائی ضروری ہے۔

آرمی چیف نے کشمیریوں کی جدوجہدآزادی میں ساتھ دینےکےعزم کااعادہ کرتے ہوئے کہا کہمسئلہ کشمیرحل کیےبغیرخطےمیں امن واستحکام کاقیام ایک خواب ہے۔

Recent Posts

حج 1445ھ: سعودی وزیر داخلہ کا مکہ مکرمہ میں حج سیکیورٹی فورسز کا دورہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حج کمیٹی کے چیئرمین اور وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن…

1 min ago

گلگت بلتستان میں قربانی کے لیے یاک کتنے کا ملتا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) یاک گلگت بلتستان کے دور دراز علاقوں میں رہنے والے جنگلی…

17 mins ago

کن علاقوں سے موسمی قصائیوں نے جڑواں شہروں کا رخ کیا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عید الاضحیٰ نہ صرف ایک مذہبی فریضہ ہے جس میں مسلمان اللہ…

25 mins ago

قربانی کے جانوروں کی کھالیں ڈالر کمانے کا ذریعہ کیسے بنتی ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلم دنیا کی طرح پاکستان میں عید الاضحی کی تیاریاں تیزی سے…

36 mins ago

میدان عرفات میں پہلی پیدائش، پاکستانی ماں نے صحت مند بچے کو جنم دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)العربیہ ٹی وی کے مطابق آج میدان عرفات میں جبل الرحمہ اسپتال…

44 mins ago

یوٹیوب کا اپنے صارفین کی بڑی مشکل حل کرنے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے جلد اپنے صارفین کی بڑی مشکل…

49 mins ago