لاہور(قدرت روزنامہ) سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہےکہ فیملی کافیصلہ ہے کہ چوہدری شجاعت نے سیاست کرنی ہے تو کریں لیکن ہم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز الٰہی نے کہا کہ دہشتگردی بڑھ رہی ہے، ملک ڈیفالٹ کرنے جارہا ہے، ہرطرف مہنگائی کا طوفان ہے اور قیمتیں بڑھا کر بیڑہ غرق کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نگران سیٹ اپ اور پی ڈی ایم ایک ہیں، انہیں امن و امان کی صورتحال پر توجہ دینا چاہیے۔پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ میں جو دیکھتا اور سمجھتا ہوں وہ کہتا رہتا ہوں، اس کا فائدہ بھی ہوتا ہے، گورنر خیبرپختونخوا نے الیکشن کا وقت دےدیا ہے، اب یہ الیکشن کرائیں، پنجاب میں الیکشن ہوگا۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فیملی کافیصلہ ہے کہ چوہدری شجاعت نے سیاست کرنی ہے تو کریں لیکن ہم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں جب کہ چوہدری شجاعت کی مدت ختم ہوگئی ہے اس لیے ان کے چھوٹے بھائی کو صدر بنایا ہے۔
پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ پنجاب کے وزیراعلیٰ کا فیصلہ تحریک انصاف کرے گی، ہمیں اکٹھے رہنا ہے اور ہمیں کوئی لالچ نہیں ہے، میں نے دو تین مرتبہ وزیراعلیٰ رہا ہوں۔
تمام اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں آن لائن کی جارہی ہیں، مریم اورنگزیب لاہور (قدرت روزنامہ)حکومت…
26ویں آئینی ترمیم کے بعد صرف پروسیجر تبدیل ہوا ہے، جسٹس محمد علی مظہر کے…
کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ ہائی کورٹ نے آوان بم برآمدگی کیس کے ملزم یونس کی سزا…
لاہور (قدرت روزنامہ) سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی…
کراچی(قدرت روزنامہ)شدید دھند کی وجہ سے مختلف ائیرپورٹس پر فلائٹ آپریشن شدید متاثرہونے سے 11…
ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارت کے معروف سابق کھلاڑی نوجوت سنگھ سدھو نے پانچ سال بعد…