صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے سپریم کورٹ مداخلت کریگی: سپریم کورٹ

(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ نے صحافیوں کو ہراساں کرنے کے حوالے سے کیس میں چئیرمین پیمرا کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں صحافیوں کے مقدمات میں جاری کاروائی کی تفصیلات بھی طلب کرلیں۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں صحافیوں کو ہراساں کرنے کے حوالے سے کیس کی سماعت ہوئی ۔ اس موقع پر جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے سپریم کورٹ مداخلت کرے گی، تنخواہوں اور نوکری سے نکالے جانے کے معاملے پر بھی عدالت صحافیوں کیساتھ کھڑی رہی۔ جسٹس منیب اختر نے کہا کہ آئین پاکستان میڈیا کو آزادی فراہم کرتا ہے،کوئی قانون آرٹیکل 19 کے متضاد ہوا تو کالعدم قرار دے دیں گے۔ سماعت کے دوران جسٹس قاضی امین نے کہا کہ جیسے بطور جج ہم سیاست نہیں کر سکتے اسی طرح صحافیوں کو بھی صحافت کرنی چاہیے,صحافت اور آزادی اظہار رائے تہذیب کے دائرے میں ہونا چاہیے،ججز تاریخ کے ہاتھوں میں ہیں چند افراد کے ہاتھوں میں نہیں۔ صحافیوں عبدالقیوم صدیقی، اسد طور اور عامر میر نے درخواستیں واپس لے لیں۔ جسٹس منیب اختر نے کہا کہ اگر کمرہ عدالت خالی بھی ہوا تو کھلی عدالت میں سماعت کرینگے۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ عدالت نے خود کو مطمئن کرنا ہے کہ بنیادی حقوق کی خلاف ورزی تو نہیں ہو رہی،میڈیا قوم کا ضمیر اور آواز ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے تین روپے لٹر تک کمی کاامکان

Recent Posts

حاملہ ہوئی تو معروف برانڈز نے کام دینے سے انکار کردیا تھا، زارا نور

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ زارا نور عباس نے انکشاف کیا ہے کہ…

7 mins ago

چاہت صاحب! بس آپ خوش رہیں، دنیا چاہے بہری ہوجائے؛ آغا علی

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار آغا علی نے سوشل میڈیا کے بےسُرے گلوکار…

16 mins ago

جے شنکر کا تحریک انصاف کی جدوجہد سے کوئی تعلق نہیں، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ جے شنکر…

37 mins ago

رؤف صدیقی کو ریلیف؛ غیر قانونی بھرتیوں کا نیب ریفرنس واپس بھیجنے کا حکم

کراچی(قدرت روزنامہ) احتساب عدالت نے ایم کیو ایم رہنما رؤف صدیقی سمیت دیگر کیخلاف سندھ…

48 mins ago

وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کو گرفتار کرلیا گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ڈی چوک احتجاج کے لیے قافلے کے ہمراہ کے پی ہاؤس اسلام…

1 hour ago

اسلحہ برآمدگی کیس، علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف غیر قانونی اسلحہ و شراب…

1 hour ago