ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ ہو گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ ہوگیا . آج ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں ساڑھے 3 ہزارروپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 5 ہزار روپے ہوگئی .

دس گرام سونے کا بھاؤ 3 ہزار روپے بڑھ کر ایک لاکھ 75 ہزار 754 روپے ہوگیا . اس کے علاوہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کا بھاؤ 27 ڈالر بڑھ کر 1929 ڈالر فی اونس ہے . دوسریجانب ملک میںتیسرے کاروباری روز کے اختتام پر امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے . اسٹیٹ بینک کے مطابق آج انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 94 پیسے کا اضافہ ہوا ہے ، جس کے بعد ڈالر کی نئی قیمت 268روپے 83پیسے ہو گئی ہے .

. .

متعلقہ خبریں