راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے چاندنواب کی ویڈیو جسے سلمان خان کی فلم میں بھی کاپی کیا گیانیلامی کیلئے پیش

(قدرت روزنامہ)کچھ سال پہلے  چاند نواب کو اندازہ بھی نہیں تھا کہ عید کے موقع پر ان کی سادہ سی ویڈیو انہیں اس قدر مقبول کر دے گی اور وہ سپر سٹار بن جائیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق عید پر کراچی سے اندرون ملک جانے والے پردیسیوں کی کوریج کرتے ہوئے عوام چاند نواب کے آگے سے گزر رہے تھے، اور چاند نواب کی ریکارڈنگ بار بار خراب ہو رہی تھی جس پر وہ غصہ ہو رہے تھے ۔ان  کا یہ کلپ سو شل میڈیا پر  اس قدر مشہور ہوا کہ اسے سلمان خان کی فلم بجرنگی بھائی جان میں کاپی کیا گیا اور اداکار نواز الدین صدیقی نے فلم میں پاکستانی صحافی چاند نواب کا کردار ادا کرتے ہوئے اسی منظر کو فلم میں دہرایا۔اب اس ویڈیو کو  نیلامی کیلئے پیش کیا جا رہا ہے ۔ اور اس کی ایک اندا زے کے مطابق نیلامی ایک کروڑ سے زائد روپے سے شروع ہو گی۔

ویڈیو کی ڈسکرپشن میں لکھا گیاکہ میں چاند نواب صحافت سے وابستہ رپورٹر ہوں ، سال 2008 میں یوٹیوب پر میری ویڈیو سامنے آئی جس میں میں ایک ریلوے سٹیشن پر عید کے تہوار کی خبر دے رہا ہوں ، میری جھنجھلاہٹ ، غصے پر مبنی تاثرات کو فیس بک پر لاکھوں ویوز ملے اور وہ ویڈیو وائرل ہو گئی ۔ سال 2016 میں میری مقبولیت میں اس وقت اضافہ ہوا جب فلمساز کبیر خان نے اپنی فلم بجرنگی بھائی جان میں نواز الدین صدیقی کی صورت میں میرا کردار تخلیق کیا ، اس سے مجھے راتوں رات شہرت ملی۔

Recent Posts

حاملہ ہوئی تو معروف برانڈز نے کام دینے سے انکار کردیا تھا، زارا نور

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ زارا نور عباس نے انکشاف کیا ہے کہ…

1 min ago

چاہت صاحب! بس آپ خوش رہیں، دنیا چاہے بہری ہوجائے؛ آغا علی

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار آغا علی نے سوشل میڈیا کے بےسُرے گلوکار…

10 mins ago

جے شنکر کا تحریک انصاف کی جدوجہد سے کوئی تعلق نہیں، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ جے شنکر…

31 mins ago

رؤف صدیقی کو ریلیف؛ غیر قانونی بھرتیوں کا نیب ریفرنس واپس بھیجنے کا حکم

کراچی(قدرت روزنامہ) احتساب عدالت نے ایم کیو ایم رہنما رؤف صدیقی سمیت دیگر کیخلاف سندھ…

41 mins ago

وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کو گرفتار کرلیا گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ڈی چوک احتجاج کے لیے قافلے کے ہمراہ کے پی ہاؤس اسلام…

1 hour ago

اسلحہ برآمدگی کیس، علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف غیر قانونی اسلحہ و شراب…

1 hour ago