آٹا مافیا سرگرم۔۔20 کلو آٹےکا تھیلا مزید 30 روپے مہنگا

(قدرت روزنامہ)ملک بھر میں مہنگائی کا گراف تیزی سے بڑھ رہا ہے . صوبہ پنجاب میں آٹا مافیا سرگرم ہو گیا ہے اور20 کلو آٹےکا تھیلا مزید 30 روپے مہنگا ہو گیا .

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں3روز کے دوران آٹے کے تھیلے کی قیمت 50 روپے بڑھ گئی ہے . تین روز قبل آٹے کے20 کلو تھیلے کی قیمت 1080 تھی . دوسری جانب حکومت اور فلور ملز مالکان کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار ہے جس کے باعث صوبائی دارالحکومت میں آٹےکے تھیلے کی قیمت میں مزید اضافہ ہونے کا امکان ہے . یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا بیرونی قرضہ122 ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا،ایک سال میں9 ارب ڈالر کا اضافہ . .

متعلقہ خبریں