عمرہ زائرین کیلئے بڑی خبر۔۔ سعودی عرب عمرہ زائرین کی میزبانی کے لئے تیار ہے۔

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) عمرہ زئرین کیلئے خوشخبری ہے کہ سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کورونا وائرس کی وبا سے قبل طے شدہ کوٹے کے مطابق عمرہ زائرین کی میزبانی کے لئے تیار ہے . اس ضمن میں العربیہ نیوز کے مطابق وزارت حج و عمرہ کے نائب وزیر ڈاکٹر عمرو المداح نے کہا ہے کہ زائرین کی میزبانی کے لئے تمام اقدامات مکمل کر لئے گئے ہیں .

وزارت حج کو نئے عمرہ سیزن کے آغاز سے زائرین کو سہولیات فراہم کرنے میں کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑا . ڈاکٹر عمرو المداح کا کہنا تھا کہ وزارت حج ہر ملک کے لئے مختص کوٹے کے مطابق عمرہ زائرین کو سنبھالنے کی اہلیت رکھتی ہے اور کورونا سے قبل کی صورتحال بحال ہونے کی صورت میں ہمیں کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا . . .

متعلقہ خبریں