شرجیل میمن کا عمران خان کی تقریر پر تبصرہ


کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ عمران خان نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کا جھوٹا ترین شخص ہے جس نے آصف علی زرداری پر من گھڑت الزامات لگائے۔شرجیل انعام میمن نے عمران خان کی تقریر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اپنے خطاب میں قرآن پاک بیچ میں لے آیا، سیاست میں قرآن پاک کو لانا مناسب بات نہیں۔
انہوں نے کہا کہ کیا وہ بتا سکتے ہیں کہ آزاد ممبران کو جہازوں میں بھر بھر کے لانے کے کتنے پیسے دیے۔پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ کیا وہ قرآن پاک اٹھا کر بتا سکتے ہیں کہ فرح گوگی نے کرپشن کے کتنے پیسے جادوگرنی کو دیے۔شرجیل میمن نے کہا کہ کیا وہ بتا سکتے ہیں کہ توشہ خانہ تحفے کتنے میں خریدے اور جھوٹی رسیدیں بنا کر کتنے میں بیچے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ کیا وہ قرآن پاک اٹھا کر بتا سکتے ہیں فارن فنڈنگ کے کتنے پیسے کہاں چھپائے، کیا بتا سکتے ہیں کہ علیمہ خان نے شوکت خانم کے پیسوں سے پراپرٹی نہیں بنائی۔شرجیل میمن نے کہا کہ کیا عمران خان قرآن پاک اٹھا کر یہ بتا سکتے ہیں کہ اس کے کتنے بچے ہیں۔

Recent Posts

افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے ادبی، شیریں مزاری نے بھی مذمت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی افغان قونصل…

16 mins ago

بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی…

6 hours ago

مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف خیبرپختونخوا کابینہ کا بڑا اقدام

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا کابینہ نےمجوزہ آئینی ترمیم کےخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے…

6 hours ago

بالی ووڈ کے بااثر افرادنے کیریئر تباہ کرنے کی کوشش کی، ویویک اوبرائے

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار ویویک اوبرائے نے انکشاف کیا کہ انہیں انڈرورلڈ سے سنگین دھمکیاں…

6 hours ago

آصف علی اپنی بیٹنگ پوزیشن میں تبدیلی کے بارے میں بول پڑے

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بیٹر آصف علی نے کہا کہ وہ…

7 hours ago