نوازشریف نے پیپلزپارٹی کی تحریک عدم اعتماد کومستر د کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ) قائد مسلم لیگ (ن) نوازشریف نے وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی پیپلزپارٹی کی تجویز مسترد کر دی ہے . سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے پی ڈی ایم اجلاس میں تجویز پیش کی تھی کہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لائی جائے .

جس پر سابق وزیر اعظم نوازشریف نے ان کی تجویز کو مسترد کردتے ہوئے کہا کہ عدم اعتماد کی تحریک پر پیسہ لگتا ہے . ارکان کو خریدنا پڑتا ہے اور پھر اس کےلئے اسٹیبلشمنٹ کی مدد لینا پڑتی ہے . تو کیا آپ یہ چاہتے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ کی مدد لے لی جائے . ان کی مدد کے بغیر جو کام ہو ہی نہیں ہوسکتا وہ ہر گز زیر غور نہیں لایا جا سکتا . . .

متعلقہ خبریں