نوازشریف نے پیپلزپارٹی کی تحریک عدم اعتماد کومستر د کر دیا
لاہور (قدرت روزنامہ) قائد مسلم لیگ (ن) نوازشریف نے وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی پیپلزپارٹی کی تجویز مسترد کر دی ہے۔ سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے پی ڈی ایم اجلاس میں تجویز پیش کی تھی کہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لائی جائے۔جس پر سابق وزیر اعظم نوازشریف نے ان کی تجویز کو مسترد کردتے ہوئے کہا کہ عدم اعتماد کی تحریک پر پیسہ لگتا ہے۔ ارکان کو خریدنا پڑتا ہے اور پھر اس کےلئے
اسٹیبلشمنٹ کی مدد لینا پڑتی ہے۔ تو کیا آپ یہ چاہتے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ کی مدد لے لی جائے۔ ان کی مدد کے بغیر جو کام ہو ہی نہیں ہوسکتا وہ ہر گز زیر غور نہیں لایا جا سکتا۔