شیخ رشید کی گرفتاری قانون کے مطابق ہوئی، سعید غنی


کراچی (قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ شیخ رشید کی گرفتاری قانون کے مطابق ہوئی ہے، ان کے خلاف بھی سخت کارروائی ہونی چاہیے، گرفتاری کے بعد ان کی زبان دیکھیں۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ عمران خان ہمارا معاشرہ اور ملک تباہ کرنا چاہتا ہے، یہ ذہنی طور پر مفلوج آدمی ہے اور ملک دشمن ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کے اثاثوں میں وزیراعظم بننے کے بعد اضافہ ہوا، ان کی کرپشن سب کے سامنے آچکی ہے، یہ بد کردار، جھوٹا اور منافق آدمی ہے۔پی پی رہنما نے کہا کہ عمران خان کے بیان پر لیگل نوٹس بھیجا گیا ہے، یہ عدالت میں آکر آصف زرداری پر لگائے الزام ثابت کریں۔
سعید غنی نے کہا کہ الزام کی نوعیت کا اندازہ لگائیں، اگر عمران خان کو کچھ ہو جائے تو ہماری قیادت پر الزام آئے گا، اس لیے عمران خان کے لگائے گئے الزام کی تحقیقات ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان بے شرمی سے جھوٹ بولتا ہے، کوئی بھی شخص اس حد تک نہیں جاسکتا جہاں تک عمران خان گیا ہے، انہیں بھارتی اور یہودی ایسے ہی پیسے نہیں دے رہے تھے، کچھ مقاصد تھے۔
پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ ہم حقائق لوگوں کے سامنے رکھتے ہیں، بدقسمی سے سوشل میڈیا پر جھوٹ رہ جاتا ہے، عمران خان کی جماعت کو اب مقبولیت حاصل نہیں۔سعید غنی نے کہا کہ عمران خان نے آئی ایم ایف معاہدے کی خلاف ورزی کی، معاہدے کے بعد مشکلات میں اضافہ ہوگا لیکن معیشت میں بہتری آئے گی۔انہوں نے کہا کہ آئین کے طریقہ کار کے مطابق الیکشن وقت پر ہونے چاہییں، وقت پر انتخابات ہوں گے تو بہت ساری چیزوں سے بچ جائیں گے۔

Recent Posts

شادی کے 4 مہینے بعد سوناکشی سنہا کا صبر ٹوٹ گیا، ویڈیووائرل

وائرل ویڈیو میں ظہیر اقبال سوناکشی سہنا کے ساتھ کیسی حرکت کرتے ہیں ممبئی(قدرت روزنامہ)سوناکشی…

12 mins ago

پی سی بی میں ہلچل ، سلمان نصیر کو سی او او سے ہٹا کر پی ایس ایل میں عہدہ دینے کا امکان

سلمان نصیر کیلئے پی ایس ایل میں نیا عہدہ متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا…

36 mins ago

وزیر خزانہ کی ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے وفد اور اقوام متحدہ میں سفیر منیر اکرم سے ملاقات

وزیر خزانہ کا پاکستان میں اے آئی آئی بی کے منصوبوں کی پیش رفت پر…

52 mins ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی

عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر فی اونس اور مقامی سطح پر 500 روپے فی…

1 hour ago

جوڈیشل کمیشن اجلاس؛ جسٹس امین الدین خان آئینی بینچز کے سربراہ مقرر

چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت اجلاس میں 7 ممبران کی اکثریت نے…

1 hour ago

تحریک انصاف کے اہم رہنما کو جیل سے رہائی کے بعد پھر گرفتار کر لیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو جیل سے رہائی…

2 hours ago