ماضی کی حکومتوں نے چھوٹی صنعتوں کو نظر انداز کیا : وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیر اعظم کی زیر صدارت چھوٹے اور درمیانے کاروبار کے فروغ کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔ وزیراعظم کہتے ہیں ایس ایم ایز ملکی معیشت میں اہم ترین حیثیت کے حامل ہیں۔ ماضی میں چھوٹی صنعتوں کو نظر انداز کیا گیا۔ ہماری حکومت کی توجہ چھوٹی صنعتوں کو سہولیات دینے پر مرکوز ہے۔

نیو نیوز کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ چھوٹے اور درمیانے کاروبار پاکستان کی کل جی ڈی پی کا 40 فیصد حصہ ہیں۔ٹیکس کی مد میں خاطر خواہ مراعات دی جا رہی ہیں۔ایس ایم ایز کے فروغ کے لیے ایکشن پلان کی منظوری وفاقی کابینہ پہلے سے دے چکی ہے ۔

اسٹیٹ بینک کی زیر نگرانی چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کو قرضے فراہم کیے جائیں گے۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے سے منسلک کاروبار کو خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ تمام شراکت داروں سے تفصیلی رجوع کیا جا چکا ہے تاکہ پالیسی میں کسی قسم کا سقم نا رہے۔

وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایز آف بزنس پالیسی کے تحت چھوٹے کاروبار کرنے والوں کو مراعات اور آسانیاں فراہم کی جائیں اور مجوزہ ایس ایم ای پالیسی کو جلد از جلد حتمی شکل دی جائے۔

Recent Posts

وفاقی دارالحکومت میں غیر قانونی اجتماع کی اجازت نہیں دی جائے گی، اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا حکم

یقینی بنایا جائے کہ ایس سی او سمٹ کے دوران احتجاج اور لاک ڈاؤن کی…

42 mins ago

یوٹیوب صارفین کیلئے بڑی خوشخبری

کیلیفورنیا(قدرت روزنامہ)یوٹیوب صارفین کیلئے ایک بڑی اپڈیٹ سامنے آئی ہے جس میں یوٹیوب نے اپنے…

51 mins ago

مارشل لا میں بھی ایسا نہیں ہوا جو نام نہاد جمہوری حکومت میں ہو رہاہے، حافظ نعیم

لاہور(قدرت روزنامہ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ مارشل لا…

1 hour ago

وزیراعلی کے پی کی گرفتاری کیخلاف پی ٹی آئی وکلاء کا پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کا فیصلہ

پشاور(قدرت روزنامہ) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کیخلاف پی ٹی آئی وکلاء ونگ…

1 hour ago

پی ٹی آئی کے ساتھ دہشت گردوں والا سلوک کرنا چاہیے، وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے ساتھ…

1 hour ago

لاہور میں سلمان راجہ سمیت پی ٹی آئی کارکنان گرفتار

لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ کے قریب سے پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ، وکلا…

2 hours ago