افغانستان کے لیے پوپ فرانسس کی دنیا بھر کے مسیحیوں سے روزہ رکھنے کی اپیل

ویٹی کن سٹی(قدرت روزنامہ)کیتھولک مسیحیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے افغانستان کی موجودہ صورتحال پر دنیا بھر کے مسیحیوں سے روزہ رکھنے کی اپیل کردی۔

انہوں نے اپیل کی کہ افغانستان کے مستقبل کیلئے دعا اور عبادات کا بھی اہتمام کیا جائے۔ پوپ فرانسس نے گزشتہ دنوں کابل ائیرپورٹ پر خودکش دھماکے میں ہونے والی اموات پر بھی دکھ کا بھی اظہار کیا اور کہا کہ اس وقت ان تمام لوگوں کی مدد کریں جن کو ہماری ضرورت ہے۔

پوپ فرانسس نے افغانستان میں موجودہ حالات میں امدادی کام کرنے والوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔

خیال رہے کہ 2 روز قبل کابل ائیرپورٹ دھماکوں سے گونج اٹھا تھا جس میں 13 امریکی فوجیوں اور 2 برطانوی شہریوں سمیت 170 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے، ان دھماکوں سے دو روز قبل امریکی صدر جوبائیڈن نے حملے کا الرٹ جاری کیا تھا۔

جس کے بعد کابل پولیس کا کہنا ہے کہ اتوار کے روز کابل ہوائی اڈے کے قریب ایک گھر پر راکٹ سے حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں چار بچوں سمیت نو افراد ہلاک ہوگئے تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ ہلاکتیں راکٹ حملے کے نتیجے میں ہوئی ہیں یا امریکی ڈرون حملے سے۔ اس حوالے سے حکام معلومات اکٹھے کررہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کابل کے قریب امریکی ڈرون حملے میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس میں داعش خراسان کے مبینہ خود کش حملہ آور سوار تھے۔ حملے میں تمام خودکش حملہ آور مارے گئے۔

Recent Posts

تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی رہائی کیلیے 24 گھنٹے کا وقت دے دیا

پشاور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی رہائی کے لیے حکومت…

6 mins ago

کل کا دن دراصل 9 مئی ٹو تھا، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب کی سینیئرصوباٸی وزیرمریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کل کا دن در…

18 mins ago

وزیراعلی کے پی کی قیادت میں اسلام آباد پر دھاوا بولا گیا، آئی جی اسلام آباد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئی جی پولیس اسلام آباد علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ…

39 mins ago

کےپی حکومت نے میڈیا پر جاری کردہ وزیراعلی گنڈاپور کی تصویر کو جعلی قرار دے دیا

پشاور(قدرت روزنامہ) میڈیا پر جاری کردہ وزیراعلی گنڈاپور کی خیبر پختون خوا ہاؤس سے باہر…

49 mins ago

ڈی ایس پی سی ٹی ڈی کی ریکی اور واردات کیسے کی گئی؟ فوٹیج سامنے آگئی

کراچی(قدرت روزنامہ) ڈی ایس پی سی ٹی ڈی سندھ علی رضا کو کیسے شہید کیا…

1 hour ago

ریکھا شوہر کی موت کے بعد بھی ‘سندور’ کیوں لگاتی ہیں؟ وجہ سامنے آگئی

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی سینیئر اور تجربہ کار اداکارہ ریکھا اپنے شوہر مکیش اگروال کی…

1 hour ago