قانون کی خلاف ورزی پر کارروائی کرنا پولیس کا فرض ہے، رانا ثناء اللہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ قانون کے سامنے سب برابر ہیں اور قانون کی خلاف ورزی پر کارروائی کرنا پولیس کا فرض ہے۔تفصیلات کے مطابق شیخ رشید کی گرفتاری پر وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ کی جناب سے بیان جاری کیا گیا ہے کہ اس معاملے میں حکومت کا کوئی تعلق نہیں، سیاسی مسخرہ سیاسی رنگ دینے کی کوشش کررہا ہے ۔
انہوں نے کہا ہے کہ میڈیا کے سامنے پولیس والوں کو دھکے دینے والامارپیٹ کرنے کا جھوٹ بول رہا ہے اور خلاف قانون کام نہیں کیا تو عدالت کو بتادیں ۔انہوں نے کہا مزید کہا کہ ”قانون کے نیچے لاﺅں گا“ کے ڈائیلاگ بولنے والا قانون کے نیچے آنے سے کیوں ڈرتا ہے؟ اور قانون توڑنے پر جواب تو دینا پڑے گا ۔
وزیر داخلہ کاکہنا تھا کہ گزشتہ چار سال کے سیاہ دور میں صحافیوں کو گولیاں ماری گئیں، پسلیاں توڑی گئیں جبکہ عمران نیازی نے سیاسی مخالفین، سچ بولنے والے صحافیوں کو جیلوں میں ڈالا، جھوٹے مقدمے بنوائے تو اب قتل اور ہشت گرد تنظیموں سے رابطے ہونے کا سنگین الزام لگانے والے قانون کا سامنا کریں ۔ان کا کہنا تھا کہ یہ ہر اُس ادارے کو گالیاں دیتے ہیں جو اِن سے جواب مانگے کیونکہ باس اور چپڑاسی دونوں کی قانون کا سامنا کرنے سے ہوا نکلی ہوئی ہے ۔

Recent Posts

ہمارے پاس 9 مئی کے ثبوت ہیں، عارف علوی

سیالکوٹ (قدرت روزنامہ)سابق صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ ہمارے پاس 9 مئی کے…

2 hours ago

فیض آباد دھرنا کیس؛ سپریم کورٹ نے رپورٹ ٹی او آرز کے برخلاف قرار دے دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس میں کمیشن کی رپورٹ پر…

2 hours ago

فوج ہماری ہے، ہم اپنے اداروں کو تسلیم کرتے ہیں، تیمور سلیم جھگڑا

پشاور(قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی رہنما تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ فوج ہماری ہے،…

3 hours ago

گلگت بلتستان میں سیاحت کے موسم میں سی 130 طیارے چلائے جائیں، امیر مقام

گلگت (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام کا کہنا ہے…

3 hours ago

وفاق کو مضبوط کرنے کی سیاست سب کی ضرورت ہے، راجا پرویز اشرف

لاہور (قدرت روزنامہ)سابق اسپیکر اور صدر پیپلز پارٹی وسطی پنجاب راجا پرویز اشرف نے کہا…

3 hours ago

پاکستان میں حالیہ 24.8 فیصد مہنگائی اگلے سال 12.7 فیصد پر آنے کا امکان ہے، آئی ایم ایف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) کا کہنا ہے کہ…

3 hours ago