پشاور(قدرت روزنامہ) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم شہباز شریف اور تمام گورنرز سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کردیا۔سانحہ پولیس لائنز پشاور سے متعلق سراج الحق نے مرکزی جامع مسجد اسلامیہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر اللہ کا گھر محفوظ نہیں تو کوئی جگہ محفوظ نہیں، آپ لوگوں کی وجہ سے ہم لاشیں اٹھا رہے ہیں۔
اتنی سیکیورٹی کے باجود مسجد محفوظ نہیں
انہوں نے کہا کہ اس وقت خیبرپختونخوا میں تکلیف دہ لمحہ ہے، پولیس لائنز واقعہ نے عالم اسلام کو سوال کرنے پر مجبور کیا کہ اتنی سیکیورٹی کے باجود مسجد محفوظ نہیں۔سراج الحق نے کہا کہ پشاور پبلک اسکول سے بھی یہ بڑا واقعہ ہے، یہ واقعہ کسی قبائلی علاقے میں نہیں بلکہ ہمارے محافظوں کی جگہ پر ہوا۔
اللہ کا گھر محفوظ نہیں تو کوئی جگہ محفوظ نہیں
انکا کہنا ہے کہ اگر یہ اپنی حفاظت نہیں کرسکتے تو دھرتی کی حفاظت کیا کریں گے، اگر اللہ کا گھر محفوظ نہیں تو کوئی جگہ محفوظ نہیں۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ آئی جی پی نے اپنی نااہلی کا اعلان کیا ہے لیکن یہ حل نہیں، پاکستان کے حکمران بھی اپنی نااہلی کا اعلان کریں۔
سراج الحق نے مزید کہا کہ اگر اس ظلم پر خاموش رہیں گے تو تاریخ معاف نہیں کرے گی، قوم اس وقت سینڈ ویچ بن گئی ہے۔
لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…
لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…
لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…
ممبئی (قدرت روزنامہ) دی گریٹ انڈین کپل شرما شو کے میزبان معروف کامیڈین کپل شرمانے…
ایبٹ آباد (قدرت روزنامہ )سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے وزیر اعظم اور آرمی…