وزیراعظم نے ایٹمی بجلی گھر کے منصوبے کے تھری کا افتتاح کردیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ایٹمی بجلی گھر کے منصوبے کے تھری کا افتتاح کردیا۔وزیرِ اعظم نے ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ کر نیوکلیئر پاور پلانٹ کے تھری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان 27 ارب ڈالر کا ایندھن درآمد کر رہا ہے، ایندھن کی درآمد میں اربوں ڈالر کی بچت سے پاکستان آگے بڑھ سکتا ہے، ملک کو سستے ایندھن کی ضرورت ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ شمسی توانائی بجلی کی ضرورت پوری کرنے میں بہت مددگار ہوسکتی ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف کے دورِ حکومت میں اس منصوبے کو حتمی شکل دی گئی تھی، اس منصوبے سے 1100 میگاواٹ ایٹمی بجی حاصل ہوسکے گی۔
وزیراعظم نے کہا کہ امید ہے دوست ملک چین فی میگاواٹ کی قیمت کم کرے گا، چین اور پاکستان بہترین دوست ہیں اور یہ دوستی 75 سال میں مضبوط ہوتی گئی ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ سی پیک منصوبے پر نواز شریف کے دور میں دستخط ہوئے، سی پیک منصوبے سے پاکستان میں ہزاروں میگاواٹ بجلی بن رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں کچھ مشکلات سے سی پیک میں تاخیر ہوئی، پوری امید ہے پاک چین تعلقات سے سی پیک منصوبے آگے بڑھیں گے۔اپنی تقریر میں وزیراعظم نے کہا کہ تھر کا کوئلہ سیکڑوں برس پاکستان کی ترقی میں کردار ادا کرسکتا ہے، کوئلے سے توانائی حاصل کر کے اربوں ڈالر کی بچت کی جاسکتی ہے۔

Recent Posts

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

5 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

5 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

5 hours ago

جاپان کے سفیر مٹسو ہیروواڈا کی مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سےملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے…

5 hours ago

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

6 hours ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

6 hours ago