پی سی بی کی جانب سے محمد عامر کو واپسی کا عندیہ معاملے پر شعیب اختر نے سوالات اٹھا دئیے

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے محمد عامر کی ممکنہ واپسی پرسوال اٹھا تے ہوئے کہا ہے کہ پی سی بی کی جانب سے محمد عامر کو واپسی کا عندیہ دیا جانا درست نہیں۔انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ماضی میں ہم بھی قومی ٹیم سے ڈراپ ہوتے رہے، مینجمنٹ 12سال تک مجھ سے ناراض رہی مگر اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہتھیار ڈال دیے جائیں.

ہمیں یہ سوچنا چاہیے کہ پاکستان کی ضرورت کیا ہے۔محمد عامر انٹرویوز میں کہتے رہے کہ انہوں نے کرکٹ میں جان لگائی، دوسری جانب حقیقت یہ ہے کہ ان کو ماضی میں سزا ہوئی،غلط کیا تھا تو سزاوار ٹھہرے، آپ نے پاکستان کرکٹ کیلیے اچھا نہیں کیا،ملک نے آپ کو جو کچھ دیا،اس کو واپس لوٹانا چاہیے تھا۔شعیب اختر نے کہا کہ 2017تک محمد عامر کی کارکردگی مناسب رہی،چیمپئنز ٹرافی میں شاندار بولنگ کی،اس کے بعد اگلے 15سے 20ون ڈے میچز میں شاید ہی کوئی معیاری پرفارمنس دیکھنے میں آئی ہو۔یاد رہے کہ محمد عامر نے پی سی بی کی سابقہ مینجمنٹ پر دانستہ نظر انداز کرنے اور ذہنی اذیت پہنچانے کے الزامات عائد کرتے ہوئے 2020میں ہی ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا،وہ بعد ازاں بھی دلبرداشتہ ہوکر مختلف بیانات دیتے رہے۔چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کو فارغ کیے جانے کے بعد نجم سیٹھی نے کمان سنبھالی تو محمد عامر نے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ٹریننگ شروع کردی،اس وقت ہی ان کے کم بیک کی باتیں شروع ہوگئی تھیں۔نجم سیٹھی نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ دروازہ کھلا ہے، ریٹائرمنٹ واپس لیں، پرفارمنس دکھائیں تو منتخب ہوسکتے ہیں،گذشتہ دنوں چیف سلیکٹر ہارون رشید نے بھی اسی قسم کی خیالات کا اظہار کیا۔یاد رہے کہ پیسر بنگلہ دیش میں جاری پریمیئر لیگ میں سلہٹ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کرتے ہوئے 13وکٹوں کے ساتھ نمایاں ہیں۔

Recent Posts

پاکستان کرکٹ بورڈ کی بھی نجکاری ہونی چاہیے، فاروق ستار کی خواہش

کراچی(قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما اور قومی اسمبلی کی قائمہ…

4 hours ago

نواز شریف بھی سمجھ گیا بحرانوں کا حل نکالنے کیلئے مل بیٹھنا ہوگا: محمود اچکزئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے…

5 hours ago

پی ٹی آئی والے یاد رکھیں این آر او نہیں ملے گا، طلال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے…

5 hours ago

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی استعفیٰ منظور

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی…

5 hours ago

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان، پٹرول کتنا سستا ہوگا ؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں16ستمبر سے مسلسل چوتھی مرتبہ…

5 hours ago

پی ٹی آئی نے مشروط اجا زت کی خلاف ورزی کی تو جلسے جلوس سے متعلق نئے قانون کااطلاق ہو گا، ڈپٹی کمشنر نے تنبہہ کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی کو جلسے کی…

5 hours ago