ن لیگ کے ٹکٹ پر ہی الیکشن لڑوں گا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ جہاں پارٹی ہو وہاں اختلاف ہوتا ہے۔انہوں نے پارلیمنٹ کےباہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اختلاف کسی بھی جماعت کے لیے مناسب نہیں ہے۔ہر جماعت کا طریقہ کار ہوتا ہے،جب نئی نسل آتی ہے تو پرانے لوگوں کو کسی اور رول میں آںا پڑتا ہے۔
اختلاف کسی بھی جماعت کے لیے مناسب نہیں۔مریم نواز کو جو عہدہ ملا ہے اس کے بعد انہیں کام کرنے کے لیے سپیس ملنی چاہئیے۔انہوں نے مزید کہا کہ میں نے پارٹی عہدے سے استعفی دیا، پوری عمر پارٹی کے ساتھ گزاری ابھی بھی پارٹی کے ساتھ ہوں۔ن لیگ کے ٹکٹ پر ہی الیکشن لڑوں گا ۔دوسری جانب شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پارٹی کی جانب سے دیا گیا کوئی عہدہ قبول نہیں کروں گا۔
انہوں نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میراخیال تھا کہ شہبازشریف ہی استعفے سےمتعلق اعلان کر دیں گے نوازشریف کی جانب سے کیا گیا۔فیصلہ سب قبول کرتے ہیں، مستعفی ہونےکی وجوہات بیان کر دی ہیں۔ انہوں نے دوٹوک اعلان کیا کہ پارٹی کی جانب سے دیا گیا کوئی عہدہ قبول نہیں کروں گا،البتہ الیکشن مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر ہی لڑوں گا، مریم نواز کی واپسی کے بعد سے اب تک کوئی رابطہ نہیں ہوا۔
جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی ہماری پارٹی کا اثاثہ ہیں۔دو روز قبل پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں اہم مشاورتی اجلاس ہوا جس کی صدارت چیف آرگنائزر مریم نواز نے کی۔اجلاس میں مریم نواز کی تنظیمی دوروں اور شاہد خاقان عباسی کے پارٹی عہدے سے مستعفی ہونے پر بات چیت کی گئی۔ مریم نواز نے پارٹی رہنماؤں کو شاہد خاقان عباسی کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروا دی ہے۔انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی ہماری پارٹی کا اثاثہ ہیں اور ان سے جلد ملاقات کروں گی۔مریم نواز نے پارٹی کو مستحکم کرنے کے لیے رہنماؤں سے تجاویز بھی مانگیں۔عمران خان کے بیانیے پر ن لیگ اپنا بیانیہ سامنے لائے گی۔

Recent Posts

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پی ٹی آئی کے خلاف بی ٹیم بنے ہوئے ہیں، عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان نے عدالتوں سے…

45 mins ago

فیصل کریم کنڈی کو خیبرپختونخوا اور جعفر مندو خیل بلوچستان کا گورنر تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا میں فیصل کریم کنڈی اور بلوچستان میں جعفر مندو…

55 mins ago

صدر نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری دیدی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) صدر آصف علی زرداری نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا…

1 hour ago

پاکستان اور بھارت کو ایک جیسا ہی دیکھتا ہوں، سنجے لیلا بھنسالی

ممبئی(قدرت روزنامہ) معروف بھارتی فلمساز سنجے لیلا بھنسالی نے کہا ہے کہ اُن کے لیے…

1 hour ago

برازیل میں بارشوں نے تباہی مچادی؛ 29 ہلاک اور 60 لاپتا

برازیلیا(قدرت روزنامہ) برازیل میں ہونے والی شدید بارشوں میں 10 ہزار سے زائد افراد بے…

2 hours ago

گزشتہ ہفتے 15 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، 18 کی قیمتوں میں کمی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک میں مسلسل تیسرے ہفتے بھی مہنگائی کی شرح میں کمی کا…

2 hours ago