(قدرت روزنامہ)اپنوں کی محبت اور ان کی موجودگی دل جو ٹھنڈک اور تسلی دیتی ہے، مگر جب اپنے ہی اپنے نہ رہیں تو زندگی بے معنی ہو جاتی ہے۔ ایسا ہی ایک واقعہ سعودی عرب میں مکہ مکرمہ میں پیش آیا۔ ایک خاتون کو 35 سال بعد پتا چلا کہ وہ کسی اور کی بیٹی ہے کیونکہ پیدائش کے وقت نجی ہسپتال میں پیدائش کے وقت اسے بدل دیا گیا تھا۔ اس کا تعلق ایک امیر گھرانے سے تھا۔ ہسپتال انتظامیہ نے غلطی سے اسے ایک غریب خاندان کے حوالے کردیا جبکہ غریب گھر کی بچی کو امیر گھر والوں
کے ہاتھوں سونپ دیا۔مکہ کی خاتون کا کہنا ہے کہ : مجھے اپنے گھر والے پسند نہیں تھے، ہر وقت ان سے کراہت آتی تھی، ایسا لگتا تھا کہ جیسے میں کسی محل کی ملکہ ہوں، لیکن یہاں اس غریب خانے میں پتہ نہیں کیا کر رہی ہوں، غلطی سے یہاں پیدا ہوگئی ہوں، کوئی تو مجھے یہاں سے نکال دو۔ میں ہر وقت دل ہی دل میں روتی رہتی تھی، جب ماں کو دیکھتی تھی تو لگتا تھا کہ یہ میری اصل ماں نہیں ہیں، میری شادی بھی اسی غریب خآنے کے کسی غریب مرد سے ہوگئی تھی جس کے پاس نہ تو خود کا خرچہ اٹھانے کے پیسے تھے اور نہ میرے، ایک دن میرا دل تیزی سے دھڑکا اور خیال آیا کہ میں اپنا ڈی این اے ٹیسٹ کیوں نہیں کروالیتی، مجھے اپنوں نے اپنائیت کا احساس محصوس نہیں ہوتا، اس کے لئے بھی میرے پاس پیسے نہیں تھے، میں نے پھر پیسے جمع کرنے شروع کئے اور ایک دن میں ہسپتال گئی اور ٹیسٹ کروایا تو معلوم ہوا کہ میرا شک صحیح تھا، میں اصل میں ان لوگوں کی اولاد تھی ہی نہیں، پھر جب معاملے کی جانچ پڑتال کی گئی تو معلوم ہوا کہ میرا تعلق واقعی ایک امیر ترین گھرانے سے ہے۔ لیکن اس وقت میرے پیروں سے زمین نکل گئی، جب مجھے معلوم ہوا کہ میری اصلی ماں مجھ سے ملنے سے پہلے ہی مر گئی۔ محکمہ احتساب نے خاتون کے حق میں فیصلہ دیا اور سرکاری ہسپتال سے اسے 20 لاکھ ریال ہرجانے کا بھی حکم دیا ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آرمی جنرل سید عاصم منیرنے کہا ہے کہ دہشتگردی کو پورے قومی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کے طیب اکرام 8 سال کی مدت کے لیے انٹرنیشنل ہاکی…
پشاور(قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا میں احتجاجی دھرنا دیے بیٹھے اساتذہ نے حکومت کی جانب سے مطالبات ماننے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نوتعینات چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی مقدمات کی تعداد…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)میکسیکو کے شہر جلیسکو میں 2 ہزار سے زیادہ طلبا نے چمچ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دسویں اسلام آباد لٹریچر فیسٹیول (آئی ایل ایف) کے دوسرے روز کتابوں…