سوشل میڈیا پر توجہ نہ دیں بلکہ زندگی اسلام کے مطابق گزاریں ۔۔ شاہد آفریدی نے لڑکیوں کو زندگی گزارنے کا مشورہ دے دیا
شاہد آفریدی نے اپنے ایک حالیہ بیان میں لڑکیوں کو یہ مشورہ دیا ہے کہ اپنی زندگی کو اسلامی تعلیمات کے مطابق گزاریں . ساتھ ہی ساتھ یہ بھی کہہ ڈالا کہ اپنی پڑھائی پر توجہ دیں اور سوشل میڈیا اور موبائل فون پر اپنا وقت ضائع نہیں کریں . صرف پڑھائی ہی نہیں بلکہ کھیلوں کی طرف بھی اپنی توجہ دیں تا کہ جسما نی و زہنی صحت اچھی رہے . اور پچھلے کچھ دنوں سے مینار پاکستان واقعے کے باعث شاہد آفریدی ک ایک بیان سوشل میڈیا پر خوب گردش کر رہا ہے جس میں وہ یہ کہتے ہوئے نظر آتے ہیں کہ انہیں کبھی غم نہیں ہوا کہ انکا کوئی بیٹا نہیں اس کے علاوہ وہ یہ بھی کئی مرتبہ کہہ چکے ہیں کہ انہوں نے اپنی ہر بیٹی کے ساتھ اپنی قسمت کو بدلتے ہوئے دیکھا . واضح رہے کہ شاہدآفریدی نے 1 مارچ 1975 کو پیدا ہوئے . وہ اپنی جارہانہ بیٹنگ کیلئے پوری دنیا میں جانے جاتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ان کے پاس دنیا میں سب سے تیز ترین ون ڈے سینچری کا ریکارڈ موجود ہے جو شاہد آفریدی نے محظ 37 گیندوں پر بنا ڈالا تھا . مزید یہ کہ یہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بھی رہ چکے ہیں . . .