عمران خان نے وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھ کر غلط کلچر کو فروغ دیا،مریم نواز

لاہور (قدرت روزنامہ) سنیئر نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے چیئرمین تحریک انصاف کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھ کر غلط کلچر کو فروغ دیا،عمران خان نے دوستوں اور خاندانوں کو لڑایا . میڈیا رپورٹس کے مطابق مریم نواز نے سوشل میڈیا کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کو تعمیری سوچ کے فروغ کے لیے استعمال کریں اور جھوٹ پھیلانے والوں کو سچائی کا آئینہ دکھائیں،ہم نے معاشرے سے تقسیم کو ختم کرنا اور اتحاد کے جذبوں کو بڑھانا ہے .


نوجوان معاشرے میں مکالمے کا جمہوری اور اسلامی طرز اپنائیں،نوجوان اختلاف کرنے والے کو دشمن نہ سمجھیں جبکہ سائبر اسپیس پر ملک اور قوم کے مفاد کی جنگ لڑیں .
چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ روشن دماغ نوجوانوں کو سوشل میڈیا کو پاک کرنے میں کردار ادا کرنا ہو گا،نوازشریف شرافت،برداشت اور اخلاقی قدروں پر یقین رکھتے ہیں . انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے بات کرنے کا سلیقہ اور تہذیب چھین لی،عمران خان نے وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھ کر غلط کلچر کوفروغ دیا،گزشتہ چال سال کے سیاہ آمرانہ دور میں بھائی کو بھائی سے لڑایا گیا،نوجوان معاشرے میں تحمل،اخلاق بھائی چارے کے جذبے ابھاریں .

مریم نواز نے نوجوانوں کو کیوآرکوڈ پر سوشل میڈیا ٹیم کا حصہ بننے کی دعوت بھی دی . قبل ازیں مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہ آئی ایم ایف معاہدہ عمران خان نے کیا تھا،آئی ایم ایف معاہدے سے ہمارے ہاتھ باندھے ہوئے ہیں،ہم ریلیف دینا چاہیں تو بھی نہیں دے پا رہے ہیں . اگر کسی نے جرم کیا ہے تو کارروائی ہونی چاہیے،عمران خان کو توشہ خانہ یا فارن فنڈنگ پر سزا ملتی ہے تو اسے انتقام نہیں احتساب کہتے ہیں . ہماری حکومت 28 نومبر کے بعد شروع ہوئی،حکومت انتقام پر یقین نہیں رکھتے . انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے مجھ پر اعتماد کیا ہے،نواز شریف بہت جلد واپس آئیں گے،ہمارا کسی سے کوئی ذاتی جھگڑا نہیں،ہمارا بیانیہ حقائق پر مبنی ہے،عوامی رابطہ مہم مسلم لیگ ن کی قوت میں اضافہ کرے گی .

. .

متعلقہ خبریں