منی لانڈرنگ معاملہ:بالی ووڈ اداکارہ جیکلین فرنینڈس بڑی مشکل میں پھنس گئیں

نئی دہلی(قدرت روزنامہ) منی لانڈرنگ کے ایک معاملے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (Enforcement Directorate- ED) کی ٹیم بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ جیکلین فرنانڈیز (Jacqueline Fernandez) سے دہلی میں گزشتہ پانچ گھنٹے سے پوچھ گچھ کر رہی ہے . نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق، جیکلین سے ای ڈی کی ٹیم دہلی میں منی لانڈرنگ کے معاملے میں پوچھ گچھ کر رہی ہے .

بنیادی طور پر سری لنکا کی رہنے والی جیکلین فرنانڈیز کو بالی ووڈ اداکار سلمان خان کا قریبی مانا جاتا ہے . جیکلین فرنانڈیز کے والد سری لنکا کے رہنے والے ہیں جبکہ ممی ملیشیا کی ہیں . جیکیلن فرنانڈیز کے والد میوزیشین ہیں اور ممی ایئر ہوسٹیس ہوا کرتی تھی . 4 بھائی - بہنوں میں جیکلین فرنانڈیز سب سے چھوٹی ہیں . جیکلین فرنانڈیز سے بڑی ایک بہن اور دو بڑے بھائی ہیں . جیکلین فرنانڈیز 2006 میں مس سری لنکا یونیورس چنی گئیں اور ماڈلنگ کرنے لگی تھیں . سال 2009 میں ایک ماڈلنگ اسائنمنٹ پر انڈیا آئیں اور اسی دوران ’الادین‘ فلم کے لئے آڈیشن دیا اور منتخب ہوگئیں . جیکلین فرنانڈیز نے اسی فلم سے ڈیبیو کیا تھا . اپنی فلم میں پرفیکشن لانے کے لئے جیکلین فرنانڈیز نے ہندی سیکھی . جیکلین فرنانڈیز نے ڈیبیو ’الادین‘ سے کیا، لیکن ’مرڈر 2‘ میں انہیں پہچان ملی . اس کے بعد تو اداکارہ نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا . ’ہاوس فل 2‘، ’ریس -3‘، ’کک‘ جیسی فلموں میں شاندار اداکاری دکھائی . جیکلین فرنانڈیز کی آنے والی فلم ’بھوت پولیس‘ ہے، جس میں سیف علی خان، ارجن کپور اور یامنی گوتم کے ساتھ نظر آئیں گی . . .

متعلقہ خبریں