منی لانڈرنگ معاملہ:بالی ووڈ اداکارہ جیکلین فرنینڈس بڑی مشکل میں پھنس گئیں

نئی دہلی(قدرت روزنامہ) منی لانڈرنگ کے ایک معاملے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (Enforcement Directorate- ED) کی ٹیم بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ جیکلین فرنانڈیز (Jacqueline Fernandez) سے دہلی میں گزشتہ پانچ گھنٹے سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق، جیکلین سے ای ڈی کی ٹیم دہلی میں منی لانڈرنگ کے معاملے میں پوچھ گچھ کر رہی ہے۔بنیادی طور پر سری لنکا کی رہنے والی جیکلین فرنانڈیز کو بالی ووڈ اداکار سلمان خان کا قریبی مانا
جاتا ہے۔ جیکلین فرنانڈیز کے والد سری لنکا کے رہنے والے ہیں جبکہ ممی ملیشیا کی ہیں۔ جیکیلن فرنانڈیز کے والد میوزیشین ہیں اور ممی ایئر ہوسٹیس ہوا کرتی تھی۔ 4 بھائی – بہنوں میں جیکلین فرنانڈیز سب سے چھوٹی ہیں۔ جیکلین فرنانڈیز سے بڑی ایک بہن اور دو بڑے بھائی ہیں۔جیکلین فرنانڈیز 2006 میں مس سری لنکا یونیورس چنی گئیں اور ماڈلنگ کرنے لگی تھیں۔ سال 2009 میں ایک ماڈلنگ اسائنمنٹ پر انڈیا آئیں اور اسی دوران ’الادین‘ فلم کے لئے آڈیشن دیا اور منتخب ہوگئیں۔ جیکلین فرنانڈیز نے اسی فلم سے ڈیبیو کیا تھا۔ اپنی فلم میں پرفیکشن لانے کے لئے جیکلین فرنانڈیز نے ہندی سیکھی۔جیکلین فرنانڈیز نے ڈیبیو ’الادین‘ سے کیا، لیکن ’مرڈر 2‘ میں انہیں پہچان ملی۔ اس کے بعد تو اداکارہ نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ ’ہاوس فل 2‘، ’ریس -3‘، ’کک‘ جیسی فلموں میں شاندار اداکاری دکھائی۔ جیکلین فرنانڈیز کی آنے والی فلم ’بھوت پولیس‘ ہے، جس میں سیف علی خان، ارجن کپور اور یامنی گوتم کے ساتھ نظر آئیں گی۔

Recent Posts

یروشلم پوسٹ کے دعوے آنکھیں کھول دینے والے ہیں، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسرائیلی اخبار میں چھپنے والے مضمون پر ردعمل دیتے ہوئے پنجاب کی…

13 mins ago

مولانا فضل الرحمان سے سنا تھا بانی پی ٹی آئی اسرائیلی ایجنٹ ہے، اب ثابت ہوگیا ہے، احسن اقبال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ حال ہی…

24 mins ago

’آپ مالدیپ میں عبایا پہن کر بھی لطف اندوز ہوسکتے ہیں’

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق اداکارہ ثنا خان نے شوہر کیساتھ مالدیپ میں چھٹیاں مناتے ہوئے…

43 mins ago

ٹک ٹاکرز کے وارے نیارے، صارفین کا پسندیدہ فیچر کب آرہا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹک ٹاک نے اپنے صارفین کے لیے ایک ایسے فیچر کو لانے…

1 hour ago

محسن نقوی کا دورہِ قذافی اسٹیڈیم، چیمپیئنز ٹرافی سے متعلق کیا کہا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم…

1 hour ago

سعودی قومی ترانے کے خالق، ابراہیم عبدالرحمٰن حسین خفاجی کون تھے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی قومی ترانہ سعودی عرب کی شان وشوکت اور فخر کی ایک…

2 hours ago