اے پی سی میں اسے بھی مدعو کیا جو مجھ سے ہاتھ ملانا پسند نہیں کرتا، وزیراعظم کا کسی کا نام لیے بغیر تنقید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس میں اس لیڈر کو بھی مدعو کیا ہے جو مجھ سے ہاتھ بھی ملانا پسند نہیں کرتا، امید ہے کہ منفی میں جواب نہیں آئے گا . گورنر ہاؤس کے پی میں اپیکس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ ایک طرف ظلم کا بازار گرم کرنے والوں کو سیٹل کرنے کو تیار ہیں تاہم ملک کی تقدیر بدلنے کے لیے اپنوں سے ہاتھ ملانے کو تیار نہیں، اس طرح کے دہرے معیار نہیں چلیں گے .

شہباز شریف نے کسی کا نام لیے بغیر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ آل پارٹیز کانفرنس میں ایک پارٹی کے لیڈر کو بھی مدعو کیا ہے جو مجھ سے ہاتھ ملانا پسند نہیں کرتا، امید ہے نفی میں جواب نہیں آئے گا .

. .

متعلقہ خبریں