ریکارڈ بر آمدات کے باوجود بڑھتی ہوئی در آمدات کے باعث پیدا ہونے والا تجارتی خسارہ ملکی معیشت کیلئے خطرے کی گھنٹی بن گیا

کراچی(قدرت روزنامہ)گزشتہ مالی سال2020-21کے دوران 25.3ارب ڈالر کی ریکارڈ بر آمدات کے باوجود بڑھتی ہوئی در آمدات کے باعث پیدا ہونے والا تجارتی خسارہ ملکی معیشت کیلئے خطرے کی گھنٹی بن گیا ہے ۔معاشی ماہرین نے اس ضمن میں بتایاکہ بر آمدات میں اضافے کے باوجود حکومت کو مسلسل بڑھتے ہوئے تجارتی خسارے پر سخت تشویش ہے ،تجارتی خسارے میں مسلسل اضافے سے حکومت کو بیرونی ادائیگیوں کے توازن کو برقرار رکھنے میں مشکلات کا سامنا ہے جبکہ دوسری جانب جاری کھاتوں کے خسارے کے باعث روپے کی قدر بھی گراوٹ کا شکار ہے ۔ماہرین کے مطابق،حکومت نے تجارتی خسارے

کو کم کرنے کیلئے بر آمدات میں اضافے کے ساتھ پر تعیش مصنوعات کی در آمدات پر بھی قابو پانے پر غور شروع کردیا ہے ،حکومت نے موجودہ مالی سال کیلئے بر آمدات کا ہدف 30ارب ڈالر مقرر کیا ہے جو کہ موجودہ حالات میں غیر حقیقی دکھائی دیتا ہے ۔معاشی ماہرین کے مطابق حکومت کو بر آمدات میں اضافے کے ساتھ در آمد ت پر بھی قابو پانے کیلئے اقدامات کرنا ہونگے ،حکومت کو ایک جانب جہاں غیر روایتی مصنوعات کی بر آمدات میں اضافے کیلئے کوششیں کرنا ہوں گی،وہیں دوسری جانب پر تعیش اور غیر ضروری مصنوعات کی در آمد پر بھی قابو پانا ہوگا۔اس وقت در آمدات کا زیادہ تر حجم پٹرولیم مصنوعات،پام آئل،مشینری ،اجناس اور موبائل فونز کی مد پر مشتمل ہے ،پاکستان نے گزشتہ مالی سال کے دوران خدمات کی بر آمدات کی مد میں لگ بھگ6ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل کیا جبکہ ملک سے آئی ٹی کے شعبے کی بر آمدات بھی قابل ذکر رہیں،گزشتہ مالی سال کے دوران پاکستانی در آمدات 56ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح پر رہیں جبکہ مالی سال 20کے دوران ملکی در آمدات کا حجم 44.5ارب ڈالر کی سطح پر تھا۔

Recent Posts

بلوچستان کی ترقی کے لیے پالیسیوں کی تسلسل اور ڈی سینٹرلائزیشن کی ضرورت ہے، جا م کمال

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سابق وزیر اعلی وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے مارگلہ ڈائیلاگ 2024 خصوصی تقریب…

3 mins ago

ڈپٹی کمشنر ہرنائی عارف کاکڑ کو معطل کردیاگیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر ہرنائی عارف کاکڑ کو معطل کردیاگیا ۔ چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر…

10 mins ago

امن وامان کی صورتحال، بلوچستان کے کچھ علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ سروس عارضی طور پر معطل، پی ٹی اے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بلوچستان کے چند علاقوں میں…

20 mins ago

کوئٹہ، سکول وین سے بچہ اغوا، ورثا کا احتجاجاًزرغون روڈبند، دھرنا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سکول وین سے بچے کے اغواء کیخلاف ورثا کا شدید احتجاج اور زرغون روڈ…

26 mins ago

تحفظ کی یقین دہانی، بلوچستان گڈز ٹرک مالکان ایسوسی ایشن کا ہڑتال ختم

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان گڈز ٹرک مالکان ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کر دی۔ایسوسی ایشن نے اعلان…

35 mins ago

ڈونلڈٹرمپ کی نامزدہ کردہ ترجمان وائٹ ہاؤس کون ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دوسری بار امریکا کے صدر منتخب ہونے والے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب…

1 hour ago