پراپرٹی خریدنے کی ادائیگی کیش نہیں بلکہ بینک اکاؤنٹ کے ذریعے کی جائے گی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) حکومت نے ایف اے ٹی ایف کی 27 ویں شرط پوری کرنے کی غرض سے رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے خلاف قوانین سخت کردیے، اب پراپرٹی کی خرید و فروخت صرف ایف بی آر میں رجسٹرڈ پراپرٹی ڈیلرز کے ذریعے ہوگی، ادائیگی نقد کے بجائے لازماً بینک اکاؤنٹ سے کی جائے گی۔زرائع کے مطابق حکومت کی ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان کی 27 شرائط میں سے باقی رہ جانے والی ایک شرط پوری کرنے کے لیے بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، اب دو ستمبر کو شروع ہونے والے فیٹف اجلاس میں پاکستان کے گرے لسٹ سے نکلنے کے امکانات بڑھ گئے ہیں کیوں کہ حکومت نے ٹیرر فنانسنگ اور منی لانڈرنگ کے خلاف اقدامات کے تحت پراپرٹی کے شعبے میں لاگو قوانین مزید سخت کردیے ہیں۔
پراپرٹی ڈیلرز و ریئلٹرز ایف بی آر کی متعارف کردہ ویب ایپلی کیشن (ایپ) کے ذریعے جائیداد کی خریدو فروخت کے لیے آنے والے صارفین کی اقوام متحدہ کی جاری کردہ منی لانڈرنگ و ٹیررازم فنانسنگ میں ملوث لوگوں کی فہرست سے چیکنگ کی جائے گی۔

فہرست میں نام ہونے کی صورت میں نام خودکار ایپ کے ذریعے ایف بی آر کے ماتحت ادارے ڈی جی ڈی این ایف بی پی کو بھجوادیا جائے گا جب کہ لازم قرار دیے جانے کے بعد اب جائیداد کی خریداری کے لیے رقم کی ادائیگی صرف خریدار کے اپنے بینک اکاؤنٹ کے ذریعے ہوسکے گی۔

پراپرٹی ڈیلرز کی ڈائریکٹوریٹ جنرل ڈی این ایف بی پی کے پاس رجسٹریشن اور جائیداو کی خرید و فروخت کرنے والوں کا ریکارڈ رکھنے سے متعلق ایف بی آر اور ایسوسی ایشن رئیل اسٹیٹ کنسلٹنٹ ایسوسی ایشن کے درمیان اتفاق رائے طے پاگیا ہے۔حکومت اس حوالے سے جلد باضابطہ طورپر اعلان کرے گی پراپرٹی ڈیلرز ڈائریکٹر جنرل ڈی این ایف بی پی کے پاس رجسٹریشن کروائیں گے اور آئندہ انہیں چارقسم کی معلومات کا ریکارڈ اپنے پاس رکھنا ہوگا۔
فیڈریشن آف ریئلٹرز پاکستان پنجاب کے نائب صدر اور ایسوسی ایشن رئیل اسٹیٹ کنسلٹنٹ ایسوسی ایشن (ریکا) کے جنرل سیکریٹری محمد احسن ملک نے بتایا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) حکام اور رئیل اسٹیٹ کنسلٹنٹ ایسوسی ایشن اور ملک بھر کی 18 سے زائد ریئلٹر تنظیموں کے رہنماؤں کے درمیان 17 اگست 2021ء کو ایف بی آر ہیڈ کوارٹر میں ہونے والے والے مذاکرات میں یہ معاملہ اتفاق رائے سے طے پایا ہے کہ ان مذاکرات میں نیشنل کوآرڈی نیشن کمیٹی کے اعلی حکام بھی موجود تھے۔

Recent Posts

آئی ایم ایف سے قرض دلوانے میں آرمی چیف نے اہم کردار ادا کیا، شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف کا کہناہے کہ آئی ایم ایف پروگرام دلوانے…

39 mins ago

فلم ’کالکی 2898‘ میں پربھاس کو ‘جوکر’ کہنے پر ارشاد وارثی کی وضاحت

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار ارشاد وارثی نے سائنس فکشن فلم کالکی 2898 اے ڈی کے…

1 hour ago

ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر سے ایک اور اعزاز چھین لیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے سابق لیجنڈری بلے باز سچن ٹنڈولکر…

1 hour ago

سیمنٹ کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے ہفتے بھی کمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں مسلسل دوسرے ہفتے بھی…

2 hours ago

ایف بی آر نے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ سےمتعلق اہم اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایف بی آر نے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ سےمتعلق اہم…

2 hours ago

دوسری شادی پر سابقہ شوہر کا گھر جلانے والی خاتون مشکل میں پھنس گئی

گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)دوسری شادی پر شوہر کے گھر کو آگ لگانے والی خاتون کے خلاف…

3 hours ago