یہ نہیں کہتا الیکشن نہ کرائیں میں نے صرف مشاورت کی بات کی،گورنر خیبر پختو نخوا

پشاور(قدرت روزنامہ) گورنر خیبر پختو نخوا غلام علی کا کہنا ہے کہ میں یہ نہیں کہتا الیکشن نہ کرائیں،میں نے صرف مشاورت کی بات کی،الیکشن کمیشن کو خط لکھا کہ موجودہ حالات میں مشاورت کرے . قوم سمیت سب سے اپیل ہے کہ موجودہ حالات کو سنجیدگی سے لیں،پشاور کے لوگوں نے ایک شخص کو ووٹ دیا،اب وہ کہاں ہے؟ تفصیلات کے مطابق غلام علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے لاشیں نہیں اٹھانی،ووٹرز کیلئے سازگار ماحول پیدا کرنا ہے،پشاور میں پولیس شہدا کے معاملے پر سیاست ہوئی،وزیراعلٰی کے پی اعظم خان اور ہم ایک پیج پر ہیں،اے پی سی میں تمام جماعتوں کوشرکت کی دعوت دی گئی ہے،ایپکس کمیٹی میں ایک سیاسی جماعت نے شرکت نہیں کی،حساس معاملات پر بھی ہم ایک نہیں ہو سکتے،عوام دیکھ لیں کس کا کیا ایجنڈا ہے؟ .


گورنر خیبر پختوا نخوا کا کہنا تھا کہ 2 ہفتے سے کہہ رہا ہوں کہ سیاسی جماعتوں اور اداروں کی بیٹھک ہونی چاہیے،ملک میں حکمرانی کا بھی ایک انداز ہوتا ہے،عمران خان نے جب بھی خط لکھا نفرت کے انداز میں لکھا،میں نے الیکشن کے لیے مشاورت کی بات کی اور میں نے کہا تھاکہ الیکشن کرائیں لیکن مشاورت ضروری ہے . انہوں نے مزید کہا کہ ضمنی الیکشن خیبرپختونخوا کے کچھ حلقوں میں ہو رہے ہیں،الیکشن کمیشن کو بھی مشاورت کے لیے خط لکھا،الیکشن میں سکیورٹی دینا صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے،ایک سیاسی جماعت سے پوچھیں کس نے کہا کہ ایسے حالات میں استعفٰی دو .
قبل ازیں گورنر خیبر پختوا نخوا غلام علی نے کہا ہے کہ کس نے کہا تھا کہ اسمبلیاں توڑیں؟اسمبلیاں توڑنے کی نہیں جوڑنے کی جگہ ہوتی ہے،تین چار ماہ صبر کرتے اور اکتوبر میں الیکشن ہو جاتے . الیکشن کرانا حکومت نہیں بلکہ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے،الیکشن کمیشن سکیورٹی اداروں اور اسٹیبلمشنٹ کی روشنی میں فیصلہ کرے گا،میرا کام موجودہ معاشی صورتحال کو دیکھنا ہے . سابق حکومت بتائے ساڑھے تین سال میں انہیں بقایا جات کی مد میں کتنے پیسے ملے؟ اور اب سڑکوں پر الیکشن کی تاریخ مانگ رہے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں