قومی حکومت کی ضرورت نہیں پہلے ملک کو آئین کے مطابق چلا لیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن میں ایک بار پھر اختلافات سامنے آ گئے۔ رہنما ن لیگ شاہد خاقان عباسی نے قومی حکومت کے قیام کی مخالفت کر دی۔نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ قومی حکومت کی ضرورت نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پہلے ملک کو آئین کے مطابق چلا لیں۔ پھر قومی ہو یا کوئی اور حکومت، اس کا سوچا جائے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے ملک میں قومی حکومت کی تجویز دی تھی۔کراچی میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ کوئی ایک جماعت ملک کو مسائل سے نہیں نکال سکتی، ملک کو درپیش چیلنجز کا حل قومی حکومت کے قیام میں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آئندہ شفاف انتخابات میں ہمیں موقع ملا تو قومی حکومت بنائیں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ 74 سال میں اسٹیبلشمنٹ نے کسی کو اتنا سپورٹ نہیں کیا جتنا موجودہ حکومت کو کیا۔انہوں نے کہا کہ افغانستان کے مسئلے پر ہمیں ریاست کی پالیسی کے ساتھ چلنا چاہیے، کوئی سیاسی جماعت افغان مسئلے پر تنہا کیسے پالیسی بنا سکتی ہے۔دوسری طرف گزشتہ سے پیوستہ روزسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو پی ڈی ایم جلسہ سے خطاب کرنے کا موقع نہیں دیا گیا۔
پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ کا کراچی میں منعقدہ جلسہ میں پاکستان مسلم لیگ ن سندھ کے صدر کا خطاب نہ ہو سکا تاہم پی ایم ایل ن پختونخوا کے صدر کو خطاب کا موقع دیا گیا۔باغ جناح کراچی میں جے یو آیی ایف کی میزبانی میں منعقد پی ڈی ایم کے جلسہ میں ن لیگ کی شرکت واضح نہیں دکھائی دی۔باغ جناح کراچی میں اس سے قبل گذشتہ سال پاکستان پیپلز پارٹی کی میزبانی میں منعقدہ پی ڈی ایم جلسہ میں ان کا کلیدی خطاب تھا۔دوسری جانب حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے ایک بار پھر حکومت کے خلاف لانگ مارچ کا اشارہ دے دیا۔

Recent Posts

آئی ایم ایف سے قرض دلوانے میں آرمی چیف نے اہم کردار ادا کیا، شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف کا کہناہے کہ آئی ایم ایف پروگرام دلوانے…

37 mins ago

فلم ’کالکی 2898‘ میں پربھاس کو ‘جوکر’ کہنے پر ارشاد وارثی کی وضاحت

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار ارشاد وارثی نے سائنس فکشن فلم کالکی 2898 اے ڈی کے…

1 hour ago

ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر سے ایک اور اعزاز چھین لیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے سابق لیجنڈری بلے باز سچن ٹنڈولکر…

1 hour ago

سیمنٹ کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے ہفتے بھی کمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں مسلسل دوسرے ہفتے بھی…

2 hours ago

ایف بی آر نے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ سےمتعلق اہم اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایف بی آر نے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ سےمتعلق اہم…

2 hours ago

دوسری شادی پر سابقہ شوہر کا گھر جلانے والی خاتون مشکل میں پھنس گئی

گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)دوسری شادی پر شوہر کے گھر کو آگ لگانے والی خاتون کے خلاف…

3 hours ago