آسٹریلیا میں 3 پاکستانی طالب علموں نے خودکشی کر لی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اوور سیز پاکستانیز کو بریفنگ دیتے ہوئے آسٹریلیا جانے والے طالب علم نے بتایا کہ کورونا کے بعد سے آسٹریلیا میں پاکستانی طلباء کو شدید مشکلات کا سامنا ہے،3 نے خودکشی کر لی ہے۔کمیٹی نے وزیر خارجہ کو معاملے پر آسٹریلوی وزیر خارجہ سے رابطہ کرنے کی ہدایت کر دی۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی سمندر پار پاکستانی کا اجلاس ہوا ، جس میں آسٹریلوی تعلیمی اداروں سے وابستہ پاکستانی طلبا کا معاملہ زیر غور آیا ، متاثرہ طالب علم عثمان نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ آسٹریلیا کا عارضی ویزا رکھنے والے 5 ہزار طلبا پاکستان میں پھنسے ہیں ، آسٹریلیا نے سرحدیں نہیں کھولیں لیکن ہزاروں پاکستانیوں کو ویزے دے دیے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ اس وقت 12 ہزار طلباء کے31 ارب آسٹریلیا کے پاس جمع ہیں، آسٹریلیا کے وزیر تعلیم نے پاکستانی طلباء کو بلاک کر دیا، بھارت کے طلباء کو آسٹریلیا نے بلایا، آسٹریلیا کے کھلاڑی باہر دوروں پر بھی جا رہے ہیں۔ اجلاس میں کہا کہ آسٹریلیا میں تعلیمی مسائل کے باعث 3 پاکستانی طلباء نے خودکشی کر لی ، طلباء کی بات درست ہے،آسٹریلوی ایجنٹ سبزباغ دکھاتے ہیں۔
اجلاس میں دفتر خارجہ کے حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا کی یونیورسٹیوں کے ایجنٹس بہت ظالم ہیں۔طلباء کی سرگرمیوں کا معاملہ آسٹریلین حکام کے ساتھ اٹھایا ہے۔چئیرمین قائمہ کمیٹی نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو مسئلے پر آسٹریلوی ہم منصب سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ حکام دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ ہم نے طلباکا معاملہ آسٹریلیا حکام کے ساتھ اٹھایا ہے، آسٹریلیا میں زیر تعلیم پاکستانی طلباکا بہت نقصان ہو رہا ہے۔ واضح رہے کہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ سمیت مختلف ملکوں کو کورونا وائرس کے ڈیلٹا ویرینٹ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق آسٹریلیا میں کورونا وائرس کے 1 دن میں ریکارڈ 1300 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

Recent Posts

آئی ایم ایف سے قرض دلوانے میں آرمی چیف نے اہم کردار ادا کیا، شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف کا کہناہے کہ آئی ایم ایف پروگرام دلوانے…

37 mins ago

فلم ’کالکی 2898‘ میں پربھاس کو ‘جوکر’ کہنے پر ارشاد وارثی کی وضاحت

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار ارشاد وارثی نے سائنس فکشن فلم کالکی 2898 اے ڈی کے…

1 hour ago

ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر سے ایک اور اعزاز چھین لیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے سابق لیجنڈری بلے باز سچن ٹنڈولکر…

1 hour ago

سیمنٹ کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے ہفتے بھی کمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں مسلسل دوسرے ہفتے بھی…

2 hours ago

ایف بی آر نے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ سےمتعلق اہم اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایف بی آر نے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ سےمتعلق اہم…

2 hours ago

دوسری شادی پر سابقہ شوہر کا گھر جلانے والی خاتون مشکل میں پھنس گئی

گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)دوسری شادی پر شوہر کے گھر کو آگ لگانے والی خاتون کے خلاف…

3 hours ago