بھارتی گلوکار سلمان علی کا دوسرا گانا ’یار ملا دے‘ ریلیز ۔۔ آپ بھی سنیں

(قدرت روزنامہ)بھارتی گانوں کے رئیلٹی شو ’انڈین آئیڈیل 10‘ کے فاتح گلوکار سلمان علی کا دوسرا گانا ’یار ملا دے‘ ریلیز ہوگیا ہے . بھارت کے ایک اردو اخبار کی ویب رپورٹ کے مطابق گلوکار سلمان علی کا دوسرا گانا ’یار ملا دے‘ جاری کر دیا گیا ہے .

اس گانے میں سلمان علی کے ساتھ چاکلیٹ پائی سنگل بھی ہیں . سلمان علی نے کہا ہے کہ میں اپنی زندگی کی چاکلیٹ پائی سنگل کو پاکر بہت خوش ہوں . انڈین آئیڈیل کے بعد میرے کیریئر کو شکل دینے میں ان کا اہم تعاون رہا ہے . پہلے دن سے وہ میرے ساتھ بھارت میں موسیقی کے پروگراموں سے لیکر بین الاقوامی شو تک کررہے ہیں . یہ پروجیکٹ یار ملا دے واقعی خاص ہے . میں فوری طور پر اس کی روحانیت کی جانب متوجہ ہوگیا . اس میں ایک روحانیت ہے جو آپ کو اس کے الفاط اور موسیقی کے ذریعہ خدا کے قریب لاتی ہے . چاکلیٹ پائی سنگل نے کہا ’یار ملا دے‘ میری اداکاری اور گلوکاری  کی شروعات ہے اور مجھے امید ہے آپ ہماری سبھی کوششوں کو پسند کریں گے . اس لئے ٹیون کریں اور قومی اور بین الاقوامی سطح پر اپنے پیار اور دعاؤں کی بوچھار جاری رکھیں، جیسے پہلے کرتے رہے ہیں . . .

متعلقہ خبریں