سابق مس انڈیا یونیورس کاشلپا شیٹھی کے شوہر پر نشہ پلا کر غیر اخلاقی فلم بنانے کا الزام

(قدرت روزنامہ)مس انڈیا یونیورس 2019 رہی پری عرف پرینکا پاسوان نے کہا ہے کہ میں ایک ماڈل ہوں اور اس ناطے میں وہاں کام کی تلاش میں گئی تھی ۔ وہاں نشہ پلاکر میری غیر اخلاقی ویڈیو بنا ئی گئی۔نشہ کا مجھے بعد میں پتا چلا۔ یہ بات میں نے شوہر نیرج کو بھی بتائی تھی ۔تفصیلات کے مطابق سا بق مس انڈیا یونیورس پری عرف پرینکا پاسوان کے سسرال والوں نے پری پر پورن فلم میں کام کرنے کا الزام لگایا ۔ پری کے مطابق جہیز استحصال کا کیس درج کرانے کی وجہ سے سسرال والے اس کو بدنام کرنے کیلئے اس بات کو اچھال رہے ہیں جبکہ وہ اس سلسلہ میں ممبئی میں کیس درج کراچکی ہیں ۔ پری عرف پرینکا پاسوان کی شادی مئی 2021 میں دھنباد کے کتراس کے رہنے والے نیرج کمار سے ہوئی تھی ۔ دونوں میں شناخت فیس بک کے ذریعہ ہوئی ۔ پھر دونوں نے شادی کرلی ، لیکن اب اس رشتے میں تلخی آگئی ہے ۔ دونوں جانب سے الزام تراشیوں کا دور جاری ہے ۔ پری پاسوان نے سسرال والوں پر کتراس تھانہ میں جہیز استحصال کا کیس درج کرایا ۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شوہر نیرج کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا ۔ یہ بھی پڑھیں:اداکارہ ثنا جاویدکےبولڈ فو ٹو شو ٹ پرسوشل میڈیا صارفین کی تنقید اب پری کے سسرال والوں نے اپنی بہو پر سنگین الزام لگاتے ہوئے پورن فلم میں کام کرنے کا الزام لگایا ہے ۔ سسرال والوں کے مطابق یہ بات انہیں شادی سے پہلے ہی پتہ چلی تھی ، اس لئے وہ شادی سے انکار کررہے تھے ، لیکن انہیں ڈرا دھمکا کر یہ شادی کرائی گئی ۔سسرال والوں کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے پری نے کہا کہ نیرج کے ساتھ شادی سے پہلے اس کی ایک بیٹی تھی ، جس کے متعلق اس نے نیرج کو بتا دیا تھا ۔ شادی سے پہلے نیرج اس کے گھر آتے جاتے تھے اور بچی کے ساتھ کھیلتے بھی تھے ۔ اس کی تصاویر اور ویڈیوز بھی موجود ہیں ۔ پہلے شوہر سے طلاق لینے کے بعد میں نے نیرج سے دوسری شادی کی ۔راج کندرا پروڈکشن ہاوس میں غیر اخلاقی فلم میں کام کرنے کے سوال پر پری نے کہا کہ میں ایک ماڈل ہوں اور اس ناطے میں وہاں کام کی تلاش میں گئی تھی ۔ وہاں میری غیر اخلاقی ویڈیو بنائی گئی۔ یہ بات میں نے شوہر نیرج کو بھی بتائی تھی ۔ اب اس کے ذریعہ جہیز مانگنے کا کیس درج کرانے پر سسرال والوں کی طرف سے اس کو بدنام کرنے کیلئے پورن فلم والی بات اچھالی جارہی ہے جبکہ وہ خود ایک متاثرہ ہیں اور ممبئی میں کیس درج کراچکی ہیں ۔ یہ بھی پڑھیں:شلپا شیٹھی کی اپنے شو ہر را ج کندرا سے علیحدگی کے متعلق اہم خبر آگئی

Recent Posts

اداروں پر الزام لگانے والوں کا منہ کالا ہوا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے بعد ڈرامائی واپسی پر سینیٹر فیصل…

25 mins ago

علی امین گنڈا پور کی اسمبلی میں تقریر پر صحافی برس پڑے

  پشاور (قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا 24 گھنٹے غائب رہنے کےبعد اچانک اسمبلی اجلاس…

27 mins ago

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ڈرامائی واپسی پر حکومت کا ردعمل آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے…

34 mins ago

وزیراعلیٰ نے تسلیم کیا وہ خودساختہ روپوش تھے,گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نے تسلیم…

37 mins ago

علی امین کے پی ہاؤس پہنچ سکتے ہیں تو ڈی چوک کیوں نہیں؟ فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر و سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ…

41 mins ago

کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکہ،2افرادزخمی

  کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی ایئرپورٹ سگنل کے قریب زور دار دھماکہ ہوا ہے، جس میں…

49 mins ago