چوری ہو جائے اور آپ کہیں کہ گھر والوں کا قصور ہے کیونکہ کنڈی کمزور تھی عمران خان پر وکٹم بلیمنگ کا الزام لگانیوالی حنا بٹ خود اسی الزام کی زد

لاہور(قدرت روزنامہ)لڑکا لڑکی کو بلیک میل کرنیوالے درندے عثمان مرزا سے متعلق حناپرویز بٹ بھی "وکٹم بلیمنگ” کے الزامات کا شکار . .

کچھ روز قبل حنا پرویز بٹ نے بھی وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ان پر وکٹم بلیمنگ کا الزام لگایا تھا . لڑکا لڑکی کو بلیک میل کرنیوالے درندے عثمان مرزا کی ہر طرف سے مذمت کی جارہی ہے . ن لیگی رہنما حناپرویز بٹ نے اسکی مذمت کرتے ہوئے نوجوانوں کو مشورہ کیا دیا کہ خود بھی وکٹم بلیمنگ کے الزم کا شکار ہوگئیں . جس پر حنا پرویز بٹ نے ٹویٹ ہی ڈیلیٹ کردیاحنا پرویز بٹ کچھ روز قبل اپنے ٹوئٹر پیغام اور مختلف ٹاک شوز میں وزیراعظم عمران خان پر وکٹم بلیمنگ کا الزام لگارہی تھیں . حنا بٹ نے وزیراعظم کے خواتین کے لباس سے متعلق بیان پر مسلم لیگ (ن) نے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروائی اور مطالبہ کیا کہ وزیراعظم اپنے بیان پر معافی مانگنے اور مستعفی ہوجائے . حنا بٹ نے قرارداد میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا خواتین کے ساتھ ریادتی کے متعلق بیان انتہائی قابل مذمت اور افسوسناک ہے، فحاشی اور جنسی تشدد کا خواتین کے لباس سے کوئی تعلق نہیں ہیں . عمران خان کا یہ بیان وزیراعظم آفس کی تذلیل ہے . کچھ روز قبل ایک ٹاک شو میں حنا پرویز بٹ نے وزیراعظم عمران خان پر Rape Apologist کا الزام لگایا اور کہا کہ وزیراعظم عمران خان خواتین سے زیادتیوں کا الزام کپڑوں کو ٹھہرارہے ہیں . حنا پرویز بٹ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ عثمان مرزا جیسے درندے نے جو کچھ کیا اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے . ایسے شخص کو جیل سے باہر نہیں آنا چاہئےحنا پرویز بٹ نے مزید کہا کہ کیا یہ ضروری نہیں کہ ہم اپنے بچوں اور بچیوں کو سمجھائیں کہ وہ کیوں باہر جا کر ان جیسے درندوں کا نشانہ بنتے ہیں . ہمارے نوجوانوں کو بھی اپنے رویے پر نظرثانی کی ضرورت ہےحنا پرویز بٹ جو عمران خان پر وکٹم بلیمنگ کا الزام لگارہی تھی خود اس الزام کی زد میں آگئیں اور ٹویٹ ہی ڈیلیٹ کردیا . حنا بٹ پر الزام لگانےوالوں میں ریما عمر سب سے آگے تھیں . ریما عمر نے حنابٹ کے ٹویٹ کو قوٹ کرتے ہوئے لکھا کہ مکروہ بات کی ،آپ کا بیان اور سی سی پی او کا بیان مختلف نہیں ہے جس میں اس نے کہا تھا کہ موٹر وے عصمت دری کا نشانہ بننے والی خاتون احتیاطی تدابیر اختیار کرے . ریماعمر نے مزید کہا کہ ہم متاثرین کو لیکچر دینے کی بجائے مجرموں کی مجرمانہ کارروائیوں پر کیوں توجہ نہیں دے سکتے ہیں؟کون سنگدل ہے جو یہ کہتا ہے کہ متاثرہ افراد کسی بھی طرح سے ذمہ دار تھے؟ایک فیشن بلاگر نتاشا کنڈی کا کہنا تھا کہ حنا پرویز بٹ پوچھ رہی ہیں ، نوجوان باہر کیوں جاکر عثمان مرزا جیسے لوگوں کا شکار بنتے ہیں؟ اس کے مطابق نوجوان باہر جاتے ہیں اور جان بوجھ کر شکار بن جاتے ہیں . . لہذا بنیادی طور پر نوجوانوں کو باہر نہیں جانا چاہئے!معروف گلوکار شہزادرائے کا کہنا تھا کہ یہ سچ ہے کہ ظالم کو کڑی سے کڑی سزا ملنی چاہئے لیکن اسی لمحے مظلوم کو تنقید کا نشانہ بنانا نہایت نامناسب ہے . یہ ایسا ہی ہے کہ چوری ہو جاۓ اور آپ کہیں کہ گھر والوں کا قصور ہے کیونکہ کنڈی کمزور تھیعاصی کا کہنا تھا کہ یہ "اگر مگر” اس سوسائٹی کا اصل چہرہ ہے کیا فرق رہ گیا وہ موٹروے ریپ کیس پہ CCPO اور منتخب نمائندے حنا پرویز بٹ میں؟؟؟اس پر دیگر سوشل میڈیا صارفین نے بھی اپنی رائے دی اور کچھ نے حناپرویز بٹ کے ٹویٹ کو سراہا اور کچھ نے کہا کہ آپکو یاد ہوگا جب ایسی ہی بات عمران خان نے کی تھی تو آپ ان پروکٹم بلیمنگ کا الزام لگانے میں پیش پیش تھیں . فرزانہ نے حنابٹ کو جواب دیا کہ جب وزیراعظم نے فحاشی اور اسکے آفٹر میتھ کا کہاتھا تو یہی محترمہ وکٹم بلیمنگ کا شور مچارہی تھی . ہر معاشرےکا اپناکلچر اور اپنےسوشل نومز ہوتےہیں . اظہر مشوانی کا کہنا تھا کہ اس خاتون کی اپنی حرکات دیکھیں اور لیکچرز دیکھیں . ایک سوشل میڈیاصارف نے حنابٹ کے بیان کو سراہتے ہوئے لکھا کہ پہلی دفعہ کوئی اچھی بات کی ہے . نوید رحمان نے تبصرہ کیا کہ شکر یہ بات پی ٹی آئی سے کسی نے نہیں کہی ورنہ Rape Apologist کا ٹیگ لگ جانا تھا . اشتیاق مہند کا کہنا تھا کہ اس بی بی کا مطلب ہے بچیا گھر میں بیٹھ جائیں باہر نہ نکلیں . کیونکہ باہر درندے گھوم رہیں ہیں . ذکی نے حنابٹ کی بات کو ڈبل سٹینڈرڈ قرار دیتے ہوئے لکھا جب موٹروے پر ریپ کیس پر لاہور کے ڈی پی او نے کہا تھا ادھی رات کو خاتون کیوں نکلی نا نکلتی تو واقعہ نا ہوتا تو ان جیسے نے آسمان اٹھا لیا تھا کے ڈی پی او نے غلط بات کی اب یہ بھی ایسی ہی بات کر رہی ہے . محمد نشاف نے تبصرہ کیا کہ لیکن یہی بات جب عمران نے کی تو سر آسمان پر اٹھایا تھا حاص کر آپ نے کہ لباس کا اسے کیا تعلق جبکہ آج خود عورتوں کو گھر میں بند کرنے کا ٹیوٹ کرتی ہو . واقعی یہ سچ ہے کہ اگر عورت دین سے دور ہو تو وہ فتنہ بن جاتی ہے . .

متعلقہ خبریں