شیخ رشید کو سیڑھیوں سے دھکا دینے والے چہرے نہیں بھولیں گے

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء فواد چودھری نے کہا ہے کہ شیخ رشید کو ہتھکڑیوں میں سیڑھیوں سے دھکا دینے والے چہرے نہیں بھولیں گے۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے ردعمل میں کہا کہ شیخ رشید کو ہتھکڑیاں لگا کر سیڑھیوں سے دھکا دینے والے چہرے اور اس پر ٹھٹھہ لگانے والے دونوں ہی نہیں بھولیں گے اور نہ پی ٹی آئی والے بھولنے دیں گے۔
یاد رہے سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کو آج عدالت پیش کیا گیا۔ شیخ رشید عدالت پیشی کے وقت بری طرح لڑکھڑا کر گر پڑے۔ شیخ رشید سامنے کھڑے پولیس اہلکار سے جا ٹکرائے۔ سابق وزیرداخلہ کافی دیر تک پولیس اہلکار کے سینے کے ساتھ لپٹے رہے۔عدالت پیشی کے موقع پر پر شدید کم پیل کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ اسی طرح عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے یہ بھی کہا کہ تھانہ آبپارہ مجھے غیر قانونی طور پر بلا رہا تھا، عدالت عالیہ نے پولیس اسٹیشن کا نوٹس غیر قانونی قرار دیدیا۔ ویڈیو بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے آبپارہ تھانے کے نوٹس کو غیر قانونی قرار دیا ہے اور آئی جی اسلام آباد کو 6 فروری کو بلایا ہے۔
شیخ رشید نے پیشی کے موقع پر گفتگو میں کہا کہ جیل میں مجھ پرکوئی تشدد نہیں کیا گیا مگرمجھے رات بھر سونے نہیں دیا گیا، میری آنکھیں اور ہاتھ باندھے گئے، مجھے کہا جارہا ہے عمران خان نااہل ہو جائیں گے، میں نے کہا میں عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑارہوں گا۔دوسری جانب سیشن عدالت نے شیخ رشید کے راہداری ریمانڈ کی درخواست مسترد کر دی،سندھ پولیس نے سربراہ عوامی مسلم لیگ کے راہداری ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔ تفصیلات کے مطابق سیشن عدالت میں سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کے راہداری ریمانڈ سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی،عدالت نے شیخ رشید کے راہداری ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی۔

Recent Posts

ٹرانسپورٹروں کے مسائل سن لیے، وزیراعلیٰ سے بات کرکے جلد حل کریں گے، ضیا لانگو

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو کی قیادت میں حکومتی وفد نے احتجاج پر بیٹھے…

10 mins ago

کچھی کی حالیہ لیویز بھرتیوں کو فوری طور پر منسوخ کیا جائے، نیشنل یوتھ فورم

بولان(قدرت روزنامہ)نیشنل یوتھ فورم کچھی کے مرکزی چیئرمین رئیس فرحان جمالی، ٹکری محمد صلاح جتوئی،…

17 mins ago

بلوچستان میں کارخانے لگائے جائیں، حکومت تاجروں کے منہ سے نوالہ نہ چھینے، مرکزی انجمن تاجران

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے صدر عبدالرحیم کاکڑ نے کہا ہے کہ حکومت تاجروں…

25 mins ago

بیوٹمز میں اساتذہ کی گرفتاری غیر آئینی ہے، جلد رہا کیا جائے، بساک

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بیوٹمز کوئٹہ سے بلوچ اساتذہ کی غیر آئینی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت…

30 mins ago

سولر سسٹم لگانے پر ٹیکس کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، زمیندارایکشن کمیٹی

لورالائی(قدرت روزنامہ)زمیندار ایکشن کمیٹی لورالائی، زمیندار ایسوسی ایشن لورالائی کے صدر ملک عصمت کدیزئی، جنرل…

40 mins ago

نیشنل پارٹی مزدوروں، کسانوں اور چرواہوں کے مفادات کی محافظ ہے، ڈاکٹر مالک

تربت(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی ضلع کیچ کے زیر اہتمام یکم مئی کو یوم مزدورکی مناسبت سے…

46 mins ago