وہاڑی میں ہوسٹس سے بس کے گارڈ کی اسلحے کے زور پر زیادتی

وہاڑی(قدرت روزنامہ) پنجاب کے ضلع وہاڑی میں ہوسٹس کو بس کے گارڈ نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنادیا . اے آر وائی نیوز نے رپورٹ کیا ہے کہ وہاڑی میں گارڈ کی جانب سے اسلحے کے زور پر بس ہوسٹس کو مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے، متاثرہ ہوسٹس کی عمر 18 سال ہے جس کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے .


بتایا گیا ہے کہ اس افسوسناک واقعے کی اطلاع ملتے ہی ہسپتال کے باہر متاثرہ لڑکی سے اظہارِ یکجہتی کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی، شہریوں کی جانب سے آئی جی پنجاب اور آر پی او ملتان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے . ایسا ہی ایک افسوسناک واقعہ لاہور میں بھی پیش آیا جہاں نوکری کا جھانسہ دے کر خاتون کو 3 افراد نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، خاتون کی درخواست پر تھانہ گجر پورہ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں .
ایف آئی آر سے معلوم ہوا ہے کہ ملزم نے نوکری کا جھانسہ دے کر بلایا اور ساتھیوں کے ساتھ مل کر زیادتی کی، ملزمان زیادتی کے دوران ویڈیو بھی بناتے رہے، جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں . ادھر لاہور میں 12 سالہ بچی کو 3 سال تک زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کا انکشاف ہوا ہے، پنجاب پولیس نے 12سالہ بچی سے تین سال تک زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا جو متاثرہ کا قریبی رشتے دار ہے، پولیس نے تھانہ فیکٹری ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے 12سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کیا .
اے ایس پی ڈیفنس نے بتایا کہ ملزم تین سال سے بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا رہا تھا، جو بچی کا قریبی رشتہ دار ہے، ملزم بچی کو اسکول سے واپسی اپنے گھر لے جا کر ورغلاتا اور زیادتی کرتا تھا، ملزم کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی، متاثرہ بچی کی والدہ کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں