کرکٹر محمد حفیظ نے جامعہ کراچی میں داخلہ لے لیا

کراچی(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر محمد حفیظ نے جامعہ کراچی کے شعبہ ہیلتھ فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس سائنس میں داخلہ لے لیا۔تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی کے فیس بْک میں محمد حفیظ کے جامعہ کراچی میں داخلہ کی تصدیق کی گئی۔محمد حفیظ نے صدر شعبہ ہیلتھ فزیکل ایجوکیشن اینڈ سپورٹس سائنسز جامعہ کراچی پروفیسر

ڈاکٹر باسط انصاری کے ہمراہ وائس چانسلرجامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران 42 سالہ نوجوان کھلاڑی نے بتایا کہ کھیل کی وجہ سے وہ اپنا تعلیمی سفرمکمل نہیں کرسکے تھے تاہم اب انہیں ایک بہترین موقع میسرآیا ہے جس سے وہ بھرپوراستفادہ کریں گے۔مداحوں کی جانب سے پروفیسر کہلانے والے کھلاڑی محمد حفیظ نے بتایا کہ وہ اپنی نوجوانی کے دنوں میں کرکٹ کی وجہ سے اپنی تعلیم مکمل نہیں کر پائے تھے۔ملاقات میں قومی کرکٹ کے سابق کپتان نے پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کو بتایا کہ ان کا داخلہ شعبہ ہیلتھ فزیکل ایجوکیشن اینڈ سپورٹس سائنسز میں ہوا کہ اس لیے وہ بھی رواں سال سے جامعہ کراچی کے طالب علم ہیں۔اسی دوران ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے 42 سالہ ا?ل رائونڈر محمد حفیظ کو جامعہ کراچی میں خوش آمدیدکہتے ہوئے کہا کہ ہماری نوجوان نسل کوکھیل کود میں بھی حصہ لینا چاہئے جو ذہنی وجسمانی نشوونما کے لئے ناگزیرہے۔انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ کراچی کے طلبہ آپ کے اسپورٹس تجربات سے بھرپوراستفادہ کریں گے۔خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کرکٹ میچ 2021 میں پاکستان ٹیم نے بھارتی ٹیم کو 10 وکٹوں سے شکست دینے کے بعد جامعہ کراچی نے پاکستانی کے تمام کھلاڑیوں کو اسکالرشپ دینے کا اعلان کیا تھا جس کے تحت ٹیم کے تمام کھلاڑی جامعہ کراچی میں مفت تعلیم حاصل کر سکیں گے۔محمد حفیظ نے اپنے شاندار کیریئر کے دوران 55 ٹیسٹ میچز، 218 ون ڈے میچز اور 119 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔

Recent Posts

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی پنجاب کی نئی قیادت سے ملاقات ، صحت، آئی ٹی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کی حمایت

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈونلڈ بلَوم نے یکم سے تین مئی…

46 mins ago

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے گورنر پنجاب اور کے پی کیلئے امیدوار نامزد کردیئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے گورنر پنجاب اور خیبرپختونخوا کیلئے اپنے…

2 hours ago

فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ نے بالآخر اپنا اصل نام بتا کر لوگوں کو حیران کر دیا

نیویارک(قدرت روزنامہ) فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ نے بالآخر اپنا اصل نام بتا…

3 hours ago

نواز شریف کی طبیعت ناساز، نجی ہسپتال میں معائنہ کیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف…

3 hours ago

شیرافضل مروت کی بھائی کو صوبائی کابینہ سے نکالنے کی تردید

پشاور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شیرافضل مروت نے اپنے بھائی کو معاون خصوصی…

3 hours ago

سیمابیہ طاہر پی ٹی آئی شمالی پنجاب کی صدارت سےمستعفی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سیمابیہ طاہر پی ٹی آئی شمالی پنجاب کی صدارت سےمستعفی ہوگئیں، ان…

3 hours ago