جنگ ختم ۔۔امریکا کا آخری فوجی بھی افغانستان سے نکل گیا

(قدرت روزنامہ) طالبان کی جانب سے دی گئی ڈیڈ لائن سے کچھ دیر قبل آخری فوجی دستہ بھی کابل سے نکل گیا۔ طالبان نے کابل ایئرپورٹ کا مکمل کنٹرول سنبھال لیا۔ غیر ملکی فوجیوں کے انخلا پر کابل ہوائی فائرنگ سے گونج اٹھا۔ تفصیلات کے مطابق کابل میں آدھی رات سے کچھ دیر پہلے ٹرانسپورٹ طیاروں میں امریکی فورسز کے آخری دستے کےاہلکار روانہ ہوئے، آخری طیارے میں سوار ہونے والے آخری فوجی میجر جنرل کرس ڈونے ہیو تھے۔ امریکی انخلا کے فوری بعد طالبان کابل ایئرپورٹ کے رہ جانے والے باقی حصے میں بھی داخل ہوگئے۔ 20 سالہ افغان جنگ میں ڈھائی ہزار امریکی فوجی اور 3 ہزار 846 امریکی کنریکٹر ہلاک ہوئے۔ اس جنگ میں نیٹو کے ایک ہزار 144 فوجی کام آئے۔ 20 سالہ جنگ میں امریکی حمایت یافتہ 66 ہزار سے زائد افغان فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے جان گنوائی۔ اس جنگ میں47 ہزار سے زیادہ عام افغان شہریوں نے بھی جانیں قربان کیں۔ امریکی فوج سے نبرد آزما طالبان اور دیگر کے 51 ہزار سے زائد جنگجو مارے گئے۔ اس جنگ میں 444 امدادی کارکن اور 72 صحافیوں نے بھی اپنی جانیں قربان کیں۔ اس طرح افغانستان پر امریکی اور نیٹو فورسز کا 20 سالہ قبضہ ختم ہو گیا۔ یہ بھی پڑھیں:پنجاب کی ضلعی عدلیہ میں بڑےپیمانےپراکھاڑ پچھاڑ۔۔53 ججوں کا تبادلہ

Recent Posts

اداروں پر الزام لگانے والوں کا منہ کالا ہوا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے بعد ڈرامائی واپسی پر سینیٹر فیصل…

34 mins ago

علی امین گنڈا پور کی اسمبلی میں تقریر پر صحافی برس پڑے

  پشاور (قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا 24 گھنٹے غائب رہنے کےبعد اچانک اسمبلی اجلاس…

36 mins ago

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ڈرامائی واپسی پر حکومت کا ردعمل آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے…

42 mins ago

وزیراعلیٰ نے تسلیم کیا وہ خودساختہ روپوش تھے,گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نے تسلیم…

45 mins ago

علی امین کے پی ہاؤس پہنچ سکتے ہیں تو ڈی چوک کیوں نہیں؟ فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر و سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ…

50 mins ago

کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکہ،2افرادزخمی

  کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی ایئرپورٹ سگنل کے قریب زور دار دھماکہ ہوا ہے، جس میں…

58 mins ago