نادیہ حسین کا مزید کہناتھا کہ آج کی مائیں اپنے بچوں کیلئے جو طریقہ استعمال کرتی ہیں اس کا ماضی سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا،ہمارے مسائل مختلف ہیں اور ماضی میں خواتین کو مختلف مسائل کا سامناتھا . مگر ٹیکنالوجی اور موبائل کے استعمال کو ماﺅں کی قابلیت جانچنے کے پیمانے کے طور پر استعمال نہیں کیا جا سکتا . واضح رہے کہ ابرار الحق نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بچوں کی تربیت کے حوالے سے سوال اٹھایا تھا جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے . . .
(قدرت روزنامہ)اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین گلوکار ابرار الحق کی جانب سے ماﺅں پر کی جانے والی تنقید پر برہم ہو گئیں اور کھری کھری سنا دیں .
اداکارہ نادیہ حسین نے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہاکہ بے شک بچوں کو سلاتے ہوئے کلمہ طیبہ کا ورد کرنا بہترین عمل ہے مگر آج کے دور میں ٹیکنالوجی اور موبائل فون کے استعمال کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا .
متعلقہ خبریں