(قدرت روزنامہ)اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین گلوکار ابرار الحق کی جانب سے ماﺅں پر کی جانے والی تنقید پر برہم ہو گئیں اور کھری کھری سنا دیں۔
اداکارہ نادیہ حسین نے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہاکہ بے شک بچوں کو سلاتے ہوئے کلمہ طیبہ کا ورد کرنا بہترین عمل ہے مگر آج کے دور میں ٹیکنالوجی اور موبائل فون کے استعمال کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔
نادیہ حسین کا مزید کہناتھا کہ آج کی مائیں اپنے بچوں کیلئے جو طریقہ استعمال کرتی ہیں اس کا ماضی سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا،ہمارے مسائل مختلف ہیں اور ماضی میں خواتین کو مختلف مسائل کا سامناتھا۔مگر ٹیکنالوجی اور موبائل کے استعمال کو ماﺅں کی قابلیت جانچنے کے پیمانے کے طور پر استعمال نہیں کیا جا سکتا۔
واضح رہے کہ ابرار الحق نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بچوں کی تربیت کے حوالے سے سوال اٹھایا تھا جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) غیرسرکاری تنظیم فافن نے الیکشن ٹریبونلز کی کارکردگی سےمتعلق رپورٹ جاری…
ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے اسٹار اداکار ایوشمان کھرانہ نے اعتراف کیا ہے کہ فلم ’وکی…
ملتان (قدرت روزنامہ) پاکستان کسان اتحاد نے زرعی ٹیکس کے خلاف ملک بھر میں احتجاج…
لاہور (قدرت روزنامہ) سابق ٹیسٹ کرکٹ محمدیوسف نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے راہیں جدا کرتے…
پشاور(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے اعلان کیا کہ بانی پی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔…