جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکا، سپاہی شہید، فائرنگ سے ایک دہشتگرد ہلاک

(قدرت روزنامہ)جنوبی وزیرستان کے علاقے آسمان منزا میں دیسی ساختہ بارودی سرنگ کے دھماکے میں سپاہی شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے آسمان منزا میں دیسی ساختہ بارودی سرنگ دھماکے سے پھٹ گئی جس کے نتیجے میں سپاہی واجد للہ نے جام شہادت نوش کیا۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ دیسی ساختہ بارودی سرنگ کا دھماکا کلیئرنس آپریشن کے دوران ہوا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرلیا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی جانب سے فوجی چوکی پر فائرنگ کے نتیجے میں نائب صوبیدارسونےزئی شہید ہوگئے تھے جبکہ ایک دہشت گرد بھی ہلاک ہوا تھا۔ترجمان پاک فوج نے مزید کہا کہ پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کے جڑسے خاتمے کیلئے پرعزم ہے، جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کومزیدتقویت دیتی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی سرحدیں مکمل محفوظ، ہر طرح کی صورتحال کاسامنا کرنے کیلئے تیار ہیں: آرمی چیف،پارلیمانی وفد کو بریفنگ

Recent Posts

اداروں پر الزام لگانے والوں کا منہ کالا ہوا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے بعد ڈرامائی واپسی پر سینیٹر فیصل…

3 hours ago

علی امین گنڈا پور کی اسمبلی میں تقریر پر صحافی برس پڑے

  پشاور (قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا 24 گھنٹے غائب رہنے کےبعد اچانک اسمبلی اجلاس…

3 hours ago

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ڈرامائی واپسی پر حکومت کا ردعمل آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے…

3 hours ago

وزیراعلیٰ نے تسلیم کیا وہ خودساختہ روپوش تھے,گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نے تسلیم…

3 hours ago

علی امین کے پی ہاؤس پہنچ سکتے ہیں تو ڈی چوک کیوں نہیں؟ فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر و سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ…

3 hours ago

کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکہ،2افرادزخمی

  کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی ایئرپورٹ سگنل کے قریب زور دار دھماکہ ہوا ہے، جس میں…

3 hours ago