پی ٹی آئی میں اختلافات، اسد قیصر کے خلاف بغاوت پھوٹ پڑی

پشاور(قدرت روزنامہ)تحریک انصاف ضلع صوابی میں شدید اختلافات سامنے آگئے . پارٹی کے متعدد رہنماؤں اور کارکنوں نے اسد قیصر کیخلاف بغاوت کردی اور واضح طور پر

کہا ہے کہ چند رہنماؤں کے مسلط کردہ فیصلے اور ڈکٹیشن کی پالیسیاں انہیں قبول نہیں .

سابق اسپیکر اور شہرام ترکئی کی پالیسیوں سے کارکنوں میں احساس محرومی بڑھ گیا ہے . پارٹی کے ذرائع نے بتایاکہ پارٹی کارکنوں نے تحصیل ٹوپی کے علاقوں میں حالیہ مختلف اجلاسوں میں بتایا کہ گزشتہ 9 سالوں میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر پارٹی کی پالیسیوں پر حاوی رہے اور شہرام خان ترکئی کے بعد سے سابق صوبائی وزیر تعلیم و صحت نے پارٹی میں شمولیت اختیار کی تو انہوں نے بھی انہیں کوئی اہمیت نہ دی جس سے حامیوں میں احساس محرومی پیدا ہوا . ذرائع کا کہنا ہے کہ تین روز قبل اسد قیصر نے اسلام آباد میں اپنے اہم حامیوں سے اہم ملاقات کی تھی، اس اجتماع کا مقصد یہ تھا کہ ان کی مخالفت کرنے والے رہنماؤں اور کارکنوں کی رفتار کا کیسے مقابلہ کیا جائے اور وہ کسی بھی حد تک جانے کے لیے تیار ہیں .

. .

متعلقہ خبریں