ینگ ڈاکٹرز پر کیمیکل سپرے کے استعمال کی بات بالکل غلط ہے،آئی جی پنجاب

(قدرت روزنامہ)انسپکٹر جنرل آف پنجاب پولیس نے کہا ہے کہ ‏اتوار 29 اگست کو نیشنل لائسنسنگ امتحان کے خلاف لاہور میں احتجاج کرنے والے ینگ ڈاکٹرز پر کیمیکل سپرے کے استعمال کی بات بالکل غلط ہے . تفصیللات کےمطابق آئی جی پنجاب نے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ  او سی آئی اولیوریسن کیپسیکم پیپر سپرے جو شملہ مرچ سے تیار کیا جاتا ہے وہی اینٹی رائٹ فورس کو فراہم کیا جاتا ہے،اسے ہجوم کو منتشر کرنے کیلئے انتہائی قلیل مقدار میں استعمال کیا جاتا ہے .

یہ سپرے پوری دنیا میں پولیس فورسز احتجاج مظاہروں کو کنٹرول کرنے اور سیلف ڈیفنس میں استعمال کرتی ہیں . انہوں نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ اسکے اجزاء کا معائنہ کسی بھی ذریعے سے کیا جا سکتا ہے، اسکی تیاری میں کوئی کیمیکل استعمال نہیں ہوتا،اس سے احتجاج کرنے والے کسی ڈاکٹر کو کوئی نقصان بھی نہیں پہنچا . . .

متعلقہ خبریں