لاہور:مانگا منڈی میں پولیس مقابلہ۔۔2 اہلکار شہید

(قدرت روزنامہ)لاہور کے علاقے مانگا منڈی میں پولیس مقابلہ،2 اہلکار شہید،سی سی پی او   نےواقعہ  کانوٹس لے لیا، رپورٹ طلب،ڈاکوؤں کی گرفتاری کا حکم جاری . تفصیلات کے مطابق تھانہ مانگامنڈی کی حدود میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ  جس میں   لاہور پولیس کے دو جوان شہید ہوگئے، سی سی پی او لاہور  کے مطابق  شہید ہونے والوں میں کانسٹیبل عادل شاہ اور عباد شامل، عادل شاہ کو سینے جبکہ عباد کو کنپٹی پر گولی لگی .

 پولیس کو مانگامنڈی قبرستان کے قریب شہری سے 60 ہزار اور موبائل فون چھیننے کی واردات کی کال موصول ہوئی جس  پر پولیس کے محافظ موقع پر پہنچے، ڈاکوؤں نے محافظوں کے پہنچتے ہی  فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی جس پر پولیس اہلکاروں نے ڈاکوؤں کا تعاقب جاری رکھا،  مانگا بائی پاس کے قریب پہنچنے پر ڈاکوؤں نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی جس  سے   2 اہلکار شہید ہوگئے . . .

متعلقہ خبریں